Channel Avatar

Darvesh Majzoob Official @UCyy3BW_JdCRzh85E1KsT7Tw@youtube.com

47K subscribers - no pronouns :c

Spirituality plays an important role in our lives. If we wan


Welcoem to posts!!

in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c

Darvesh Majzoob Official
Posted 1 month ago

بزرگوں کے مزاروں پر جایا کرو۔ جہاں بزرگ ہوتے ہیں، والدین ہوتے ہیں، قبریں ہوتی ہیں، وہاں جایا کرو وہاں سلام دعا کیا کرو کہ کیا حال چال ہے آپ لوگوں کا ٹھیک ہیں ؟ ہم بھی آئیں گے، ذرا جگہ بنا کے رکھیں، ہم آپ کو یاد کر تے رہتے ہیں، فکر نہ کیا کریں بس ہم آپ کی دُعا کا انتظار کرتے رہتے ہیں وہ لوگ دعا کرتے رہتے ہیں ۔ ویسے بھی دیکھو کہ یہاں اس کمرے میں پچاس ساٹھ سال رہے ہیں، جب ہم روح بن جائیں گے تو اپنے گھر نہیں آئیں گے؟ اپنے گھر آئیں گے ۔ پچاس سال کی عادت کیا ایک دن میں جاتی ہے؟ نہیں جاتی ۔ عادت کا لطیفہ سن لو لطیفہ ہے کہ واقعہ ہے۔ ایک بندے نے کلمہ پڑھ لیا۔ وہ ہندو تھا اس نے کلمہ پڑھ لیا ایک پیر صاحب کے پاس ۔ ہم جانتے ہیں اُن پیر صاحب کو ۔ کچھ عرصہ کے بعد پیرصاحب کو پتہ لگا کہ اُس نے جیب میں ایک مورتی رکھی پیر صاحب نے کہا کہ جھتے یہ کیا کہ کلمہ پڑھنے کے بعد یہ کیا رکھا ہوا ہے؟ کہتا ہے کہ جی پچاس سال کی محبت ہے، میں کیسے چھوڑ وں ۔ انہوں نے کہا کہ اچھار کھے جا۔ پیر صاحب نے خوشی سے کہا کہ رکھ اپنی محبت قائم رکھے بس تو اللہ اللہ کرتا جا۔ اندازہ لگاؤ کہ پچاس سال کی محبت ضائع نہیں ہوتی ۔ اس میں بھی گنجائش رکھی ۔ کہتا ہے کہ میں اسے دیکھتا ہوں میں اسے پوجتا نہیں ہوں ۔ آپ بات سمجھ رہے ہیں ناں؟ تو محبت ضائع نہیں ہوتی ۔ جب وہ رُوح بن جائے گا تب بھی چکر لگائے گا اپنے گھر میں اپنے آشیانے میں، کہ جب میں انسان تھا تو میں نے یہ کیا وہ کیا۔ پچاس سال کے بعد چکر لگائے، سو سال کے بعد چکر لگائے، رُوح بہر حال آزاد ہے ناں ۔ پھر ایک وقت آئے گا کہ وہی جگہ کھنڈر ہو گی تو پھر کہو گے کہ There was a time once upon a time یہ کھنڈر کبھی آباد ہوا کرتے تھے، یہاں اس وقت روحیں چیختی رہتی ہیں، یہاں مکان ہوتا تھا، یہاں شہر آباد تھا لا ہور نامی گرامی شہر ہوتا تھا اور وہاں بڑے بڑے جشن ہوتے تھے میلے ہوتے تھے خواب ہو گئیں سب محفلیں ۔ یہ واقعہ جلدی ہو جاتا ہے ۔ روحوں کے ٹائم اور ہوتے ہیں، انسانوں کے ٹائم اورہوتے ہیں ۔ اس لئے کبھی تھوڑا سا اپنے آپ کو تنہا رکھا کرو تنہا بیٹھا کرو غور کیا کرو جو کیا وہ کیا ہوا کیا اُس کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا تھا، جو کر رہے ہو کیا اُس کے بغیر چارہ نہیں ہے، جو آنے والا ہے کیا اُس کی گنجائش رکھی ہوئی ہے؟ جانے والے کہاں چلے گئے؟ کیا تم کو بھی وہیں جانا ہے؟ اولاد کے لئے کیا چھوڑ کے جار ہے ہو ؟ علی ہذالقیاس۔ چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں، لمبی چوڑی کہانی کوئی نہیں ہے۔ محبت کیا کرو ۔ محبت کی تلاش کرو ۔ اللہ کے ساتھ ذاتی تعلقات رکھا کرو ۔ اُس سے باتیں کیا کرو رات کو تنہائی میں، کیا حال ہے ہمارا کیا حال ہے ۔ کچھ نہ کچھ تو رونق لگ جائے گی ۔ گفتگو 33 واصف علی واصفؒ ۔۔۔ مکمل بیان سننے کیلئے درج زیل لنک پہ کلک کیجے شکریہ
https://youtu.be/aHTlkpOzrdA

13 - 1

Darvesh Majzoob Official
Posted 2 months ago

موت کیا ہے زندگی کا آخری اک مرحلہ۔۔۔زندگی میں انسان کتنے مراحل سے گزرتا ہے؟ پہلے مرحلے میں انسان بچہ ہوتا ہے، دوسرے مرحلے میں انسان جوان اور تیسرے مرحلے میں بڑھاپا آ جاتا ہے اور چوتھے مرحلے میں موت میں آ جاتا ہے۔۔۔ زندگی کے پہلے تین مرحلے جسم کی نشوونما جسم کی تبدیلیوں کے ساتھ ظاہری آنکھوں سے نظر آتے ہیں اور چوتھا مرحلہ انسان کو جسم سے الگ ہو کر پیش آتا ہے ۔۔۔ کوئی نئی شکل کوئی نیا وجود کوئی نئی صورت میں انسان داخل ہو جاتا ہے بلکل ویسے ہی جیسے بچپن سے جوانی میں داخل ہوا اور جوانی سے بڑھاپے میں ۔۔۔ زندگی ایک بیج کی شکل میں زمین پر اترتی ہے اور زمین میں اسکے ظاہری و باطنی ارتقاء کا سلسلہ مسلسل جاری رہتا ہے۔۔۔ جیسے زمین کے اندر موجود کسی جنس (فصل) کا بیج تیار ہوتا رہتا ہے اور وقتِ مقرر اپنے بیج کے خول یا گھٹلی سے پھٹ کر نمودار ہو جاتا ہے کسی اور ہی شکل میں ۔۔۔ اب وہ بیج نظر نہیں آ رہا بلکہ اسکی جگہ کوئی نئی شکل۔۔۔ پھل،پھول، سبزی یا پودے کی صورت میں ظاہر ہو جاتی ہے۔۔۔اسی طرح دنیا سے نکل کر انسان اُس شکل میں نمودار ہو گا جو خیر کی ہو گی یا شر کی ہو گی۔۔۔ دنیا میں وہ زمین میں تھا ، تیار ہو رہا تھا ، پک رہا تھا (زندگی کا ایک مختصر دور تھا فانی تھا) اور جب پک اپنی صفات اور اعمال میں پک چکا مکمل ہو گیا تیار ہو گیا، تو وہ وقت ہے زمین سے باہرنمودار ہونے کا ۔۔۔ دوسرے جہان میں ظاہر ہونے کا،جہاں ابدی زندگی گزارنے کا مقام شروع ہو جاتا ہے۔۔۔زمین کی زندگی اتنی ہی ہے، جتنی ایک بیج کو پکنے میں وقت لگتا ہے ، بیج کی اصل زندگی تو زمین سے باہر آنے کے بعد شروع ہوتی ہے جہاں اسکے پھل کے ذائقے کا تعین کیا جاتا ہے، معیار پہ پورا اترے تو قبول کیا جاتا ہے ، نہ اترے تو پھل ضائع ہو جاتا ہے کیونکہ
وَاَمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُثُ فِى الْاَرْضِ
اور جو لوگوں کو فائدہ دے وہ زمین میں ٹھہر جاتا ہے (سورۃ الرعد آیت17)
تو موت کیا ہے زندگی کا آخری اک مرحلہ۔۔۔اسکے بعد تو نتائج ہی ہیں ، جن پہ اگلی زندگی کسی نئی شکل، حالات اور واقعات کے ساتھ منتظر ہے۔۔۔ اسلئے انسان کا اعمال نامہ اسکے ہاتھوں میں ہی دیا جائے گا کیونکہ اعمال کی فصل اس نے اپنے ہاتھوں سے تیار کی ۔۔۔۔
درویش مجذوب
26 اکتوبر 2024 بروزہفتہ

135 - 5

Darvesh Majzoob Official
Posted 3 months ago

258 - 4

Darvesh Majzoob Official
Posted 6 months ago

السلام علیکم! سب کا بھلا سب کی خیر ۔۔۔

259 - 3

Darvesh Majzoob Official
Posted 6 months ago

بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ
سورۃ الاحقاف آیات 16-15

205 - 5

Darvesh Majzoob Official
Posted 7 months ago

عید الاضحیٰ مبارک

303 - 8

Darvesh Majzoob Official
Posted 7 months ago

163 - 4

Darvesh Majzoob Official
Posted 7 months ago

250 - 6

Darvesh Majzoob Official
Posted 7 months ago

84 - 1

Darvesh Majzoob Official
Posted 7 months ago

172 - 3