Channel Avatar

Rohani Dastak @UCtJPhlYTWPzzEEST1Q_4MlA@youtube.com

16K subscribers - no pronouns :c

خلیفہ و مرید ولی کامل شیخ المشائخ حکیم صوفی شیخ طارق احمد شا


Welcoem to posts!!

in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c

Rohani Dastak
Posted 4 days ago

بسم اللہ الرحمن الرحیم
ھوالقادر ھوالحق ھوالمعین

روحانی و طبی علاج کا مرکز

Al Hassani Ruhani Dastak Shifa khana
Nazmabad no5 New branch,

مطب پر بالمشافہ ملاقات کے لئے ٹائم
Time 3 pm to 6 pm
Sunday Friday of

روحانی و طبی معالج
Khalifa Mian Huzoor Allama kamran Tariqi,

Address New Matab
Men rode paposh qabristan Shop no 1 plot no 1/8 block 5-A Mohalla Paposh Nagar nazd al khalilia islamic school Nazimabad no 5 karachi

Appointment numbar
📲03453375530
www.rohanidastak.com

138 - 2

Rohani Dastak
Posted 1 week ago

باپ زینہ ہے جو لے جاتا ہے اونچائی تک
ماں دعا ہے جو سدا سایہ فگن رہتی ہے

سرفراز نواز

361 - 9

Rohani Dastak
Posted 2 weeks ago

بسم اللہ الرحمن الرحیم
ھوالقادر ھوالحق ھوالمعین

مرشد کامل شیخ المشائخ حکیم صوفی شیخ طارق احمد شاہ عارف عثمانی حسنی قادری سہروردی چشتی قلندری ابوالعلائی جہانگیری شَطاری مَداری فِردوسی رفاعی صابری نقشبندی مجددی شَاذلی مدظلہ العالی فرماتے ہیں

تصوف پورا نہیں ہوتا وفاء اور ورا کے بغیر ورا تقوی سے اوپر کا درجہ ہے ورا میں بندہ جب داخل ہوتا جب وہ حق کے ساتھ وفاء کرتا ہے ، جو وفاء میں فناء ہوگیا وہ اہل تصوف ہوگیا اہل ذکر ہوگیا اب اس سے ذکر لیا جاتا سکتا وہ تصوف کا جامع الصفات ہوگیا ،،

اللہ تعالٰی علم و عمل تقوی اور وراء وفاء میں فناء اہل ذکر کی صحبت خاص نصیب فرمائے،

آمین یا رب العالمین بجاہ النبی الکریم صلی اللہ علیہ والہ واصحابہ وسلم،

طالب دعا
محمد کامران طَارقی،

210 - 3

Rohani Dastak
Posted 2 weeks ago

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
مطب پر علاج معالجہ کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا گیا ہے،

Al Hassani Ruhani Dastak Shifa khana
Nazmabad no5 New branch,

Time 3 pm to 7 pm
Sunday Friday of

Khalifa Mian Huzoor Allama kamran Tariqi,

Address New Matab
Men rode paposh qabristan Shop no 1 plot no 1/8 block 5-A Mohalla Paposh Nagar nazd al khalilia islamic school Nazimabad no 5 karachi

Appointment numbar
📲03453375530
www.rohanidastak.com

89 - 0

Rohani Dastak
Posted 3 weeks ago

بسم اللہ الرحمن الرحیم
ھوالقادر ھوالحق ھوالمعین

خلیفہ قبلہ میاں حضور علامہ محمد کامران طَارقی صاحب کے والد گرامی صوفی غلام حسن قادری قدوسی رحمتہ اللہ علیہ مرحوم کا سوئم کل بروز ہفتہ بعد نماز عصر جامع مسجد محمدی سیکٹر 8B سعید آباد میں رکھا گیا ہے خواتین میں گھر کے پتے پر عقب مسجد محمدی تمام پیر بھائیوں دوست احباب سے شرکت اور مرحوم کے لئے خوب ایصال ثواب کی خصوصی درخواست ہے🙏

Soyam me shirkat k liye
Location Link 👇
maps.app.goo.gl/itVEX3ZGLzFuRend9

Contact
03453375530
Allama Kamran Tariqi

324 - 31

Rohani Dastak
Posted 3 weeks ago

اَلَاۤ اِنَّ اَوْلِیَآءَ اللّٰهِ لَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَ ۔الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ كَانُوْا یَتَّقُوْنَ۔

ترجمہ
سن لو بیشک اللہ کے ولیوں پر نہ کچھ خو ف ہے نہ کچھ غم۔وہ جو ایمان لائے اور پرہیزگاری کرتے ہیں۔

صحیح بخاری میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

اللہ تعالیٰ کے فرشتے ذکر کرنے والوں کی تلاش میں رہتے ہیں۔ جب کسی قوم کو اللہ کا ذکر کرتے دیکھتے ہیں تو دوسروں کو پکارتے ہیں کہ ادھر آئو تمہاری حاجت پوری ہوگئی۔ فرشتے ان کو گھیر لیتے ہیں، زمین سے آسمانِ دنیا تک۔ مجلسِ ذکر ختم ہونے کے بعد فرشتے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ کی طرف لوٹ جاتے ہیں۔ سو ان کا رب ان سے سوال کرتا ہے حالانکہ وہ انہیں خوب جانتا ہے کہ میرے بندے کیا کہتے تھے؟ وہ کہتے ہیں کہ وہ تیری تسبیح، تکبیر اور تحمید کرتے تھے۔ تیری عزت و بزرگی بیان کررہے تھے۔ اللہ فرماتا ہے: کیا انہوں نے مجھے دیکھا ہے؟ وہ کہتے ہیں: نہ بخدا، انہوں نے آپ کو نہیں دیکھا۔ فرماتا ہے: اگر مجھے دیکھ لیں تو کیسا منظر ہو۔ عرض کرتے ہیں: اگر دیکھ لیتے تو آپ کی اور زیادہ عبادت کرتے، زیادہ بڑائی کرتے اور زیادہ تسبیح کرتے۔ پھر فرماتا ہے: وہ کیا مانگتے تھے؟ عرض کرتے ہیں: آپ سے جنت مانگتے تھے۔ فرماتا ہے: کیا انہوں نے جنت دیکھی ہے؟ عرض کرتے ہیں: نہیں، بخدا پروردگار! انہوں نے نہیں دیکھا۔ فرماتا ہے: دیکھ لیں تو کیسا ہو؟ عرض کرتے ہیں: اگر اسے دیکھ لیں تو اس کی زیادہ خواہش، بہت طلب اور بہت رغبت کریں۔ فرماتا ہے: وہ کس چیز سے پناہ مانگتے ہیں؟ فرشتے عرض کرتے ہیں: دوزخ سے فرماتا ہے: کیا انہوں نے اسے دیکھا ہے؟ فرشتے عرض کرتے ہیں: نہ بخدا، ہمارے رب! انہوں نے اسے دیکھا نہیں۔ فرماتا ہے: دیکھ لیتے تو کیا ہوتا؟ فرشتے عرض کرتے ہیں: دیکھ لیتے تو سخت بھاگتے اور اس سے بہت زیادہ خوفزدہ ہوتے۔ پھر اللہ فرماتا ہے: میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ میں نے انہیں بخش دیا۔ ان میں سے ایک فرشتہ عرض کرتا ہے: فلاں شخص ان میں شامل نہ تھا کسی کام کے لیے ا ٓگیا تھا۔ اللہ فرماتا ہے:

ھُمُ الْجُلُسَآءُ لَا یَشْقٰی جَلِیْسُهُمْ.

یہ ایسی مجلس والے ہیں جن کے پاس بیٹھنے والا، بدبخت و بے نصیب نہیں رہتا۔

جو بندے اپنے رب کو پہچان لیتے ہیں۔ وہ خاموش ہوجاتے ہیں۔ انکو زمیں پہ تو کوئی نہیں جانتا مگر انکے کردار اعلی صفات کی باتیں آسمانوں پہ کی جاتی ہیں یعنی بہت مشہور ہوتے ہیں۔

احبب اولیآء الله تعالیٰ لیحبوک فان الله تعالیٰ ینظر الی قلوب الاولیائه فلعله ان ینظر الی اسمک فی قلب ولیه فیغفرلک.

اولیاء اللہ سے محبت کرو تاکہ وہ تم سے محبت کریں۔ بے شک اللہ تعالیٰ اپنے اولیاء کے دلوں پر نظر رکھتا ہے شاید کہ اللہ تعالیٰ کی کسی ولی کے دل میں تیرے نام پر نظر پڑجائے اور تجھے بخش دے۔

اللّه اپنے حبیب رسول ﷺ کے صدقے کامران بھائی کے والد قلندری درویش صوفی با صفا غلام حسن قادری قدوسی رحمتہ اللّه علیہ کے درجات بلند کرے آپکے مزار پر انوارات و تجلیات کی بارش کرے۔ اہل و عیال کو صبر جمیل عطاء کرے آپکے وسیلے سے ہماری گناہوں کو معاف فرماے ۔ آمین یا رب الامین

جو دم گزرے سو واہ واہ
اللّه نوں یاد کرو بابا

362 - 7

Rohani Dastak
Posted 3 weeks ago

انا للہ وانا الیہ راجعون
میرے والد گرامی صوفی غلام حسن قادری قدوسی کا رضاء الہی سے انتقال ہوگیا ہے دعائے مغفرت اور ایصال ثواب کی درخواست ہے🙏

399 - 53

Rohani Dastak
Posted 3 weeks ago

13 رجبـــــ ولادتــــــِ مولائــــے کائـــــنات علــــی رضی اللہ تعالیٰ عنہہ مبارک ہو۔
#13_رجب

333 - 5

Rohani Dastak
Posted 3 weeks ago

سالانہ محفل 13 رجب المرجب بروز منگل رات 8 بجے
خصوصی آمد مرشد کامل شیخ المشائخ حکیم صوفی شیخ طارق احمد شاہ عارف عثمانی حسنی قادری سہروردی چشتی قلندری ابوالعلائی جہانگیری شَطاری مَداری فِردوسی رفاعی صابری نقشبندی مجددی شَاذلی مدظلہ العالی

296 - 1

Rohani Dastak
Posted 1 month ago

ﻋﺒﺎﺩﺕ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺟﺐ ﺟﺴﻢِ ﺭﻗﺺ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ
ﺟﺒﯿﻦِ ﻋﺸﻖ ﺟﮭﮑﺘﯽ ﮨﮯ ﺗﻮ ﻣﻨﺒﺮ ﺭﻗﺺ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ

ﻋﯿﺎﮞ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﻧﻈﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﮨﺰﺍﺭﻭﮞ ﺭﻧﮓ ﻭﺣﺪﺕ ﮐﮯ
ﺍﻧﺎﺍﻟﺤﻖ ﮐﯽ ﺻﺪﺍ ﭘﺮ ﺟﺐ ﻗﻠﻨﺪﺭ ﺭﻗﺺ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ

ﺳﮑﻨﺪﺭ ﺧﻮﺵ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ﻟﻮﭦ ﮐﺮ ﺩﻭﻟﺖ ﺯﻣﺎﻧﮯ ﮐﯽ
ﻗﻠﻨﺪﺭ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ﺳﮯ ﻟﭩﺎ ﮐﺮ ﺭﻗﺺ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ

ﺳﻮﺍ ﺗﯿﺮﮮ ﮐﺴﯽ ﺷﮯ ﮐﯽ ﺗﻤﻨﺎ ﻣﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮐﮭﺘﺎ
ﯾﮧ ﮐﯿﺴﯽ ﺁﺭﺯﻭ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻣﻘﺪﺭ ﺭﻗﺺ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ

ﺯﻣﺎﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﺩﺍ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﻮﮞ ﺟﺐ ﺑﮭﯽ ﺭﺳﻢِ ﺷﺒﯿﺮﯼ
ﺗﻮ ﻧﻮﮎِ ﺧﻨﺠﺮِ ﺑﺎﻃﻞ ﭘﮧ ﺑﮭﯽ ﺳﺮ ﺭﻗﺺ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ

ﺟﻨﻮﻥِ ﻋﺸﻖ ﮐﯽ ﮐﯿﻔﯿﺘﯿﮟ ﮔﻤﻨﺎﻡ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﯿﮟ
ﻣﺮﺍ ﻧﻐﻤﮧ ﮨﺮ ﺍﮎ ﺷﮯ ﮐﯽ ﺯﺑﺎﮞ ﭘﺮ ﺭﻗﺺ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ

ﻣﮑﺎﮞ ﺳﮯ ﻻﻣﮑﺎﮞ ﺗﮏ ﺁﻥِ ﻭﺍﺣﺪ ﻣﯿﮟ ﮔﺰﺭﺗﺎ ﮨﻮﮞ
ﻣﺮﯼ ﮨﺴﺘﯽ ﻣﯿﮟ ﺟﺐ ﺗﻮ ﻧﻮﺭ ﺑﻦ ﮐﺮ ﺭﻗﺺ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ

ﻣﯿﮟ ﺑﺎﺏِ ﻋﻠﻢ ﺳﮯ ﺭﮐﮭﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﻧﺴﺒﺖ ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﮔﮭﺎﺋﻞ
ﮨﺘﮭﯿﻠﯽ ﭘﺮ ﻣﻘﺪﺭ ﮐﺎ ﺳﮑﻨﺪﺭ ﺭﻗﺺ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ

https://youtu.be/oSPntLVq6Lw?si=ZGasT...

363 - 7