اٙنْ اٙقِیْمُوالدِّیْنَ وَلَا تَتَفَرَّقُوا فِیْہِ (الشوریٰ:١٣)
''قائم کرواس دین کو اور اس میں متفرق نہ ہوجاؤ''۔
فریضئہ اقامت دین کی ادائیگی کے لیے ہم تحریکِ اسلامی پاکستان کے نام سے منظم ہوئے ہیں۔ تحریکِ اسلامی لوگوں کو اللہ کی طرف بلاتی اور اس کے پورے دین پر عمل کرنے کی دعوت دیتی ہے۔ متحد و متفق ہوکر اللہ کے دین پر کاربند رہنا ہماری دینی ذمہ داری ہے جس کے لیے اجتماعیت ناگزیر ہے چنانچہ تحریکِ اسلامی مسلمانوں میں اجتماعیت کی اہمیت و ضرورت کا شعور بیدار کرنے کے لیے کوشا ں ہے۔
ہمارے نزدیک اس ملک کا اوّلین اور دیرینہ مسئلہ پاکستان کے مقصدِ وجود کا پورا نہ ہونا ہے۔ آج ملک جن گوناگوں مسائل میں گھرا ہوا ہے ان سب کا گہرا تعلق اسی ایک بنیادی مسئلے سے ہے۔
Subscribe For ISLAMIC Videos