اندھیروں سے روشنی کی طرف
*امام خُمینی (رح)نصیحت*
امام خمینی (رحمۃ اللّٰه علیہ) کی اپنے بیٹے احمد خمینی (رحمۃ اللّٰه علیہ) کو نصیحت:
میرے بیٹے! صرف قرائت کے ہی ذریعہ سہی لیکن معرفت کی اس عظیم کتاب (قرآن) سے مانوس رہو اور اسے اپنے محبوب تک پہنچنے کا ایک راستہ قرار دو۔
یہ ہرگز نہ سوچو کہ معرفت کے بغیر تلاوت کا کوئی اثر نہیں ہے۔ یہ شیطانی وسوسہ ہے۔
یہ کتاب، محبوب کی طرف سے بھیجی گئی ہے۔ اور محبوب کی تحریر محبوب ہوتی ہے، اگرچہ عاشق اس کا مضمون نہ سمجھ سکے۔ اگر اس قصد کے ساتھ تلاوت کروگے تو محبوب کی محبت (جو مطلوبہ کمال ہے) تمہارے شامل حال ہوگی اور تمہارا ہاتھ تھام لےگی۔