in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c
*✫ 👈🏻 مہکتے الفاظ 👉🏻 ✫*
*وہ رب ہے ناں*
*اس کے لیے برداشت کرتے جاؤ...*
*تمہارے طائف کے پتھر رائگاں*
*نہیں جائیں گے.....*
*یقین مانو ❤*
𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼
♥️ ♻️ㅤ 📩 📤
ˡᶦᵏᵉ ᶠᵒˡˡᵒʷᵉʳ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ
2 - 0
زنا کا وبال
ابو جان ایک قصہ سنایا کرتے تھے کہ
کسی قبرستان میں ایک شخص نے رات کے وقت نعش کیساتھ زنا کیا۔
بادشاہ وقت ایک نیک صفت شخص تھا اسکے خواب میں ایک سفید پوش آدمی آیا اور اسے کہا کہ فلاں مقام پر فلاں شخصاس گناہ کا مرتکب ہوا ہے، اور اسے حکم دیا کہ اس زانی کو فوراً بادشاہی دربار میں لا کر اسے مشیر خاص کے عہدے پر مقرر کیا جائے۔ بادشاہ نے وجہ جاننی چاہی تو فوراً خواب ٹوٹ گیا۔ وہ سوچ میں پڑ گیا۔
بہر حال
سپاہی روانہ ہوئے اور جائے وقوعہ ہرپہنچے، وہ زانی شخص وہیں موجود تھا۔۔
سپاہیوں کو دیکھ کر وہ بوکھلا گیا اور اسے یقین ہو گیا کہ اسکی موت کا وقت آن پہنچا ہے۔۔
اسے بادشاہ کے سامنے حاضر کیا گیا۔ بادشاہ نے اسے اسکا گناہ سنایا اور کہا ۔
آج سے تم میرے مشیر خاص ہو،دوسری رات بادشاہ کو پھر خواب آیا۔
تو بادشاہ نے فوراً اس سفید پوش سے اس کی وجہ پوچھی کہ ایک زانی کیساتھ ایسا کیوں کرنے کا کہا آپ نے؟؟
سفید پوش نے کہا
اللہ کو اسکا گناہ سخت نا پسند آیا، چونکہ اسکی موت کا وقت نہیں آیا تھا اسی لیےتم سے کہا گیا کہ اسے مشیر بنا لو، تاکہ وہ عیش میں پڑ جائے اور کبھی اپنے گناہ پر نادم ہو کر معافی نا مانگ سکے۔ کیوں کہ اسکی سزا آخرت میں طے کی جا چکی ہے۔ مرتے دم تک وہ عیش میں غرق رہے گا، بلکہ خوش بھی ہوگا کہ جس گناہ پر اسے سزا دی جانی چاہیے تھی اس گناہ پر اسے اعلیٰعہدہ مل گیا۔۔
سو اسے عیاشی اور بار بار مواقع ملنا قدرت کا اسکو گمراہی میں ہی ڈالے رکھنا مقصد تھا۔۔
ابو اٹھے میرے سر پہ ہاتھ رکھا اور کہا بیٹا۔۔
جب گناہوں ہر آسانی ملنے لگے تو سمجھ لینا آخرت خراب ہو گئی۔ اور توبہ کےدروازے بند کر دیے گئے تم پر۔۔
میں سن کر حیران رہ گیا۔۔ اپنے گریباں میں اور آس پاس نگاہ دوڑائی۔
کیا آج ایسا نہیں ہے؟؟
بار بار گناہوں کا موقع ملتا ہے ہمیں اور کتنی آسانی سے ملتا ہے اور کوئی پکڑ نہیں ہوتی ہماری۔ ہم خوش ہیں۔ عیش میں ہیں۔۔کتنے ہی مرد و خواتین کتنی ہی بار گھٹیا فعل کے مرتکب ہوتے ہیں اور مرد و عورت اسے اپنی جیت کا نام دیتے ہیں ۔
اور اگلی بار ایک نیا شکار ہاتھ میں ہوتا ہے۔۔
پہلی بار گناہ ہر دل زور زور سے دھڑکے گا آپکا، دماغ غیر شعوری سگنل دے گا۔ ایکٹیس اٹھے گی ذہن میں۔ جسم لاغر ہونے لگے گا ، کانپنے لگے گا
یہ وہ وقت ہوگا جس ایمان جھنجھوڑ رہا ہوتا ہے، چلا رہا ہوتا ہے کہ دور ہٹو، باز رہو۔
0 - 0
🍁 *ابن آدم مجھے تکلیف پہنچاتا ہے!*
🔹 *نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ابن آدم مجھے تکلیف پہنچاتا ہے ، زمانہ کو برا بھلا کہتا ہے ، حالانکہ میں ہی زمانہ کا پیدا کرنے والا ہوں ، میرے ہی ہاتھ میں تمام کام ہیں ، میں جس طرح چاہتا ہوں رات اور دن کو پھیرتا رہتا ہوں ۔“*🔹
📗«صحیح بخاری-7491»
0 - 0
*❛ ━━・❪ ﷽ ❫ ・━━ ❜*
*🕌صلاة الجمعه🕌*
`جمعہ کے دن کی اہمیت`
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
“خَيْرُ يَوْمٍ طَلَعَتْ فِيهِ الشَّمْسُ يَوْمُ الْجُمُعَةِ فِيهِ خُلِقَ آدَمُ وَفِيهِ أُدْخِلَ الْجَنَّةَ وَفِيهِ أُخْرِجَ مِنْهَا وَلَا تَقُومُ السَّاعَةُ إِلَّا فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ”.
’سب سے بہتر دن جس میں سورج نکلا، جمعہ کا دن ہے، اسی دن آدم کو پیدا کیا گیا، اسی دن انہیں جنت میں داخل کیا گیا، اسی دن انہیں جنت سے زمین پر بھیجا گیا، اور قیامت بھی اسی دن قائم ہو گی‘۔
[جامع الترمذی: 488]
━━━━━━━━ ・━━━━━━━━
0 - 0
Sahih Bukhari - 135
کتاب:کتاب وضو کے بیان میں
باب:اس بارے میں کہ نماز بغیر پاکی کے قبول ہی نہیں ہوتی
ARABIC:
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا تُقْبَلُ صَلَاةُ مَنْ أَحْدَثَ حَتَّى يَتَوَضَّأَ قَالَ رَجُلٌ مِنْ حَضْرَمَوْتَ : مَا الْحَدَثُ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ ؟ قَالَ : فُسَاءٌ أَوْ ضُرَاطٌ .
TRANSLATION:
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص حدث کرے اس کی نماز قبول نہیں ہوتی جب تک کہ وہ ( دوبارہ ) وضو نہ کر لے ۔ حضر موت کے ایک شخص نے پوچھا کہ حدث ہونا کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ ( پاخانہ کے مقام سے نکلنے والی ) آواز والی یا بےآواز والی ہوا
0 - 0
▪️ *`درودِ ابـــراہیمـیؑ:`*
*اَللّٰھُمَّ صَــلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ 🩷✨*
*اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ 🤍✨*
*Read & React!* ✅❤️
0 - 0
Abu Dawood - 4161
کتاب:بالوں اور کنگھی چوٹی کے احکام و مسائل
باب:باب: ( کبھی کبھار کنگھی کرنے کا بیان ) ۔
ARABIC:
حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاق، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أُمَامَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، قَالَ: ذَكَرَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا عِنْدَهُ الدُّنْيَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَلَا تَسْمَعُونَ أَلَا تَسْمَعُونَ إِنَّ الْبَذَاذَةَ مِنَ الْإِيمَانِ، إِنَّ الْبَذَاذَةَ مِنَ الْإِيمَانِ يَعْنِي التَّقَحُّلَ ، قَالَ أَبُو دَاوُد: هُوَ أَبُو أُمَامَةَ بْنُ ثَعْلَبَةَ الْأَنْصَارِيُّ.
TRANSLATION:
حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے ایک دن آپ ﷺ کے سامنے دنیا کا ( اسباب عیش و تنعم کا ) ذکر کیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ کیا تم سنتے نہیں ہو ؟ کیا تم سنتے نہیں ہو ؟ بلاشبہ سادگی ایمان کا حصہ ہے ‘ بلاشبہ سادگی ایمان کا حصہ ہے ۔‘‘ یعنی زیب و زینت اور تنعم کو چھوڑ دینا ۔:: امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے راوی حدیث کے متعلق کہا کہ یہ ابوامامہ بن ثعلبہ انصاری ہیں ۔۔۔۔۔ رضی اللہ عنہ ۔۔۔۔۔
0 - 0
Abu Dawood - 102
کتاب:طہارت کے مسائل
باب:باب: وضو کرتے وقت بسم اللہ کہنے کا بیان ۔
ARABIC:
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، عَنِ الدَّرَاوَرْدِيِّ، قَالَ: وَذَكَرَ رَبِيعَةُ، أَنَّ تَفْسِيرَ حَدِيثِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا وُضُوءَ لِمَنْ لَمْ يَذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ ، أَنَّهُ الَّذِي يَتَوَضَّأُ وَيَغْتَسِلُ، وَلَا يَنْوِي وُضُوءًا لِلصَّلَاةِ وَلَا غُسْلًا لِلْجَنَابَةِ.
TRANSLATION:
جناب ربیعہ ( الرإي ایک تابعی اور مفتی مدینہ ) نے نبی ﷺ کی حدیث :’’ جو شخص وضو کے شروع میں اللہ کا نام نہ لے اس کا وضو نہیں ۔‘‘ کی شرح میں کہا ہے کہ اس سے مراد وہ شخص ہے جو وضو اور غسل کرتا ہے اور وضو سے نماز کی اور غسل سے طہارت کی نیت نہیں کرتا ۔ ( ایسے شخص کا وضو اور غسل درست نہ ہو گا ۔ )
0 - 0
Welcome to the Islamic Videos YouTube channel!
Here, you will find comprehensive and informative lectures on the Sunnah, Hadith, Quran recitation, and Tajweed.
Whether you are a beginner or a seasoned student, we have something for everyone. Our lectures are taught by qualified and experienced scholars who are passionate about sharing their knowledge with others.
Subscribe to our channel today and start your journey to a deeper understanding of Islam!
Here are some of the topics that we cover on our channel:
Quran recitation: How to recite the Quran correctly and beautifully.
Tajweed: The rules of Quran recitation.
Islamic lifestyle: How to apply the teachings of the Sunnah and Hadith in your daily life.
We hope that you will join us on our journey to learn more about the Sunnah and Hadith and to apply their teachings in our lives.