in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c
New book, New syllabus introduced in Sindh Boards. Book pdf available.
drive.google.com/file/d/1TyRDFaBE5z5PcIVUViEvmbWWj…
3 - 0
میٹرک سسٹم مکمل تبدیل ھو چکا ھے ❗❗❗
جی ہاں ، میٹرک سسٹم مکمل طور پر تبدیل ھو چکا ھے اور متوسط گھرانوں کے بچوں کے لیے میٹرک ایک بہتر انتخاب ھے۔
وزارت تعلیم حکومت سندھ نے میٹرک کے پرانے نظام میں کئ انقلابی تبدیلیاں کی ہیں۔لیکن صوبہ سندھ میں رہنے والے لاکھوں والدین اب تک ان تبدیلیوں سے لا علم ہیں۔جس کی وجہ سے وہ اپنے بچوں کو میٹرک کروانے کی بجاۓ مجبوراً دیگر آپشنز کی طرف دیکھتے ہیں۔
آئیں ان تبدیلیوں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہیں۔
ہر تعلیمی نظام کا انحصار تین باتوں پر ھوتا ھے۔
1)اساتذہ 2) نصاب 3) امتحانی طریقہ کار
اساتذہ :
گزشتہ چند سالوں میں حکومت سندھ نے بڑے پیمانے پر میرٹ کی بنیاد پرقابل اساتذہ کو بھرتی کیا ھے۔ جن کو اچھی تنخواہوں کے ساتھ ساتھ دیگر مراعات بھی دی جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے بے قاعدگیوں کی کچھ شکایات بھی سامنے آتی رہی ہیں لیکن مجموعی طور پر ایک بڑی تعداد میں اساتذہ کو قابلیت کی بنیاد پر ہی بھرتی کیا گیا ھے۔
نصاب :
کلاس نہم اور دہم کے نصاب کو تبدیل کیا گیا ھے۔ اب کلاس نہم اور کلاس دہم میں سات سات مضامین شامل کیے گۓ ہیں اور ان مضامین کی ترتیب میں تبدیلی کی گئ ھے
پہلے کلاس نہم میں انگلش،سندھی ، مطالعہ پاکستان، کیمسٹری اور بائیو/کمپیوٹر پڑھاۓ جاتے تھے۔جبکہ کلاس دہم میں انگلش، اسلامیات، فزکس، ریاضی، اردو، شامل ھوتے تھے۔
نۓ نظام کے تحت اب فزکس، کیمسٹری بائیو/کمپیوٹر کو دونوں کلاسز میں رکھا گیا ھے۔ یعنی یہ مضامین کلاس نہم میں بھی پڑھاۓ جارہے ہیں اور دہم جماعت میں بھی۔
پہلے ریاضی کا مضمون صرف دہم کلاس میں پڑھایا جاتا تھا۔ بچے ایک سال تک اس اہم مضمون سے دور رہتے تھے اور ایک سال تک پریکٹس نہ ھونے کی وجہ سے سب کچھ بھول جاتے تھے لیکن نۓ نظام میں اب کلاس نہم اور دہم دونوں کلاسز میں ریاضی (Maths) رکھا گیا ھے جو یقیناً ایک بہت اچھی تبدیلی ھے۔
نصاب کے مواد کو بھی upgrade کیا گیا ھے اور اسے جامع بنانے کی کوشش کی گئ ھے۔ نہم اور دہم کےنصاب میں فرسٹ ایئر کے کئ موضوعات شامل کیے گۓ ہیں۔ اسی طرح ہر باب (chapter) کے آخر میں بہت جامع مشقیں (exercises) دی گئ ہیں۔ کتابوں کے صفحات کو بلیک اینڈ وائیٹ کی بجاۓ رنگین بنا کر پرکشش کیا گیا ہے۔
امتحانی طریقہ کار :
میٹرک سسٹم پر سب سے بڑی تنقید امتحانات کے حوالے سے کی جاتی تھی۔ اس میں کوئ شک نہیں کہ ماضی میں طالب علموں کو لمبے لمبے جوابات رٹنا پڑتے تھے۔ امتحانی ڈھانچہ واقعئ کسی بھی طور پر مناسب نہ تھا۔ جن طالب علموں کا رٹا کمزور ھوتا تھا وہ پیچھے رہ جاتے تھے۔
لیکن نۓ نظام کے تحت امتحانی پرچوں کا ڈھانچہ مکمل بدل دیا گیا ھے۔
اب امتحانی پرچے کو واضح طور پر تین حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ھے۔ سو نمبر کے پرچے میں 50/40 نمبر کے معروضی سوال (objectives) شامل کیے جاتے ہیں۔ یعنی معروضی سوالات والا حصہ حل کر کے ہر طالب علم باآسانی پاس ھو سکتا ھے۔
پرچے کے دوسرے حصے میں مختصر سوالات پوچھے جاتے ہیں۔ جن کے جوابات چار یا پانچ سطور پر مشتمل ھوتے ہیں۔ اس سے بھی طالب علموں کو بہت سہولت ھو گئ ھے۔
پرچے کے تیسرے اور آخری حصے میں تفصیلی جوابات پوچھے جاتے ہیں۔ جن کے جوابات طالب علم اپنے الفاظ میں بھی دے سکتے ہیں۔
اس طرح ایک طرف قابل اساتذہ کی تقرری عمل میں لائ گئ ھے تو دوسری طرف نصاب اور امتحانی پرچوں کے ڈھانچے کو یکسر تبدیل کر دیا گیا ھے اور پہلے کے مقابلے میں کافی بہتری آ گئ ھے۔
ان تبدیلیوں سے میٹرک اور او لیول میں سو فیصد یکسانیت تو پیدا نہیں ھوئ لیکن دونوں نظاموں میں موجود gap کو کافی حد تک کم کر دیا گیا ھے۔
کئ والدین اپنے بچوں کو میٹرک کروانا چاہتے ہیں لیکن وہ کلاس دہم کی سندھی سے خوف زدہ ہیں۔ میں ایسے والدین کو بتانا چاہتا ھوں کہ دہم کی سندھی بہت آسان ھے۔ نصاب بہت کم ھے۔ صرف ایک سے دو سال سندھی پڑھنے کے بعد طالب علم باآسانی اچھے نمبر حاصل کر سکتا ھے۔ بلکہ میں ایسے بھی کئ طالب علموں کو جانتا ھوں جنھوں نے صرف ایک سال ہی میں اتنی سندھی سیکھ لی تھی کہ انہوں نے سندھی کے امتحان میں معقول نمبر حاصل کیے۔
نہم اور دہم کی کل امتحانی فیس 8000 روپۓ ھے۔ جبکہ او لیول کے ایک مضمون کی امتحانی فیس 20 ہزار سے ذائد ھے۔
اپنے آئندہ مضامین میں میری کوشش ھو گی کہ دیگر بورڈز کے حوالے سے بھی لکھوں۔
تعلیم وتدریس کے حوالے سے اگر آپ کو رہنمائ درکار ھو تو آپ مجھے براہ راست میسیج کر سکتے ہیں۔مجھے آپ کے تبصروں کا انتظار رہے گا۔
سر اشفاق۔
پرنسپل۔
دی اسکالر اکیڈمی۔
اسٹار کیمپس۔
⭐⭐⭐⭐⭐
2 - 0
Sindh Govt to Teach Motorbike Riding to Female Students

The Sindh government is offering motorcycle riding lessons to female students from government colleges across the province.
According to a media report, College Education Department has asked government colleges for a list of female students who wish to drive bikes. The department will collaborate with Sindh Women’s Development department to give driving lessons to female studentsThis will instill independence among the young women of Pakistan and alleviate the economic pressures on them and their families, the officials highlighted.
Electric Scooters for Teachers
In a similar effort two months ago, the Punjab government proposed providing electric scooters to female teachers in public schools across the province. A media report stated that the administration suggested it as a pilot project for the new fiscal budget.
The proposal pitched the Department of School Education to oversee each aspect of the project, which will only offer electric scooters to female teachers working in government schools. This will not only make transport convenient for them, but it will also reduce fuel costs.
4 - 1
Chemistry ka aaj honay wala practical postpone ho gaya hai. Jald new date announce kar di jae gi. Stay updated
1 - 0
نمبر: بی آئی ای/پی آ/768/ 2022
تاریخ: 24 مارچ 2022 ء
*پریس ریلیز*
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے طلباء کے وسیع تر مفاد میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش) اور حصہ دوم (Faliure) کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے تمام گروپس کے اہل امیدواروں کیلئے امتحانی فارمز جمع کروانے کی تاریخوں میں توسیع کا اعلان کردیا ہے۔سرکاری تعلیمی اداروں کے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش) کے طلباء اپنے امتحانی فارم بغیر کسی فیس کے بروز جمعرات یکم اپریل 2022ء تک اپنے کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں جمع کرواسکتے ہیں جبکہ حصہ دوم (Faliure) کے طلباء اپنے امتحانی فارم ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز بدھ 30مارچ 2022ء تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش) کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس، ہوم اکنامکس گروپس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء میں شرکت کے اہل گورنمنٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے امیدوار اپنے امتحانی فارم بغیر کسی فیس کے بروز جمعرات 31مارچ 2022 ء تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں۔اسی طرح انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (Faliure) کے درج بالا تمام گروپس کے امیدوار اپنے امتحانی فارم بروز بدھ 30مارچ 2022ء تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں۔ کالجز اور ہائیر سیکنڈری اسکولز یہ امتحانی فارم لازمی طور پر بروز جمعہ یکم اپریل 2022ء اپنے نمائندوں کے ذریعہ بورڈ آفس میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے جبکہ جمع کروائے جانے والے امتحانی فارمز کی مکمل فہرست بھی تعلیمی اداروں کے سربراہ کے دستخط کے ساتھ جمع کروانا ہوں گی۔ امتحانی فارمز اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل ویب سائٹ www.biek@edu.pk سے بھی ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔
رواں سال 2022ء میں بھی محترم وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت کے مطابق تمام گورنمنٹ کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے ایسے طلباء کی امتحانی فیس معاف کردی گئی ہے جو پہلی دفعہ انٹرمیڈیٹ حصہ اول یا حصہ دوم کے امتحانات میں شرکت کررہے ہیں، لہٰذا گورنمنٹ تعلیمی اداروں کے ایسے طلباء بغیر کسی فیس کے امتحانی فارمز اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں۔
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس گروپس اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے سالانہ امتحانات 2022ء میں شرکت کے اہل پرائیویٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے امیدوار اپنے امتحانی فارم بروز بدھ 30مارچ 2022ء تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں۔ پرائیویٹ تعلیمی ادارے امتحانی فارم بروز جمعہ یکم اپریل 2022ء اپنے نمائندوں کے ذریعہ بورڈ آفس میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے جبکہ جمع کروائے جانے والے امتحانی فارمز کی مکمل فہرست بھی تعلیمی اداروں کے سربراہ کے دستخط کے ساتھ جمع کروانا ہوں گی۔
5 - 0
My channel includes:
* Topics related to Chemistry
* Definitions
* Explanations
With Clear Concepts
It also Includes:
* Details of Experiments performed in Intermediate level related to Chemistry lab
* Solutions of problems
* and Detailed explanation of Numerical