Channel Avatar

Health Food Fitness and Fun Secrets @UCd5_irUfWOxPTrj0oz_2vBg@youtube.com

2K subscribers - no pronouns :c

Assalam.o.Allaikum!I am Dr.Riffat Shaheen and Health Food Fi


Welcoem to posts!!

in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c

Health Food Fitness and Fun Secrets
Posted 1 year ago

*​❈ •✦-✺📚✺-✦• ❈*
*بِســـــــــــمِ ﷲِالرَّحمٰنِ الرَّحِيم*

*🤝🏻اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُه‌*

*🇵🇰 پاکستان*

🕋 *20 صفر 1445ھجری*
🌦️ *07 ستمبر 2023 عیسوی*
⛈️ *23 بھادوں 2080 بکرمی*
🎨 *بروز جمعرات*

📖 *القرآن - سورۃ نمبر 6 الانعام*
*🔘 آیت نمبر 157*

*أَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ*

*اَوۡ تَقُوۡلُوۡا لَوۡ اَنَّاۤ اُنۡزِلَ عَلَيۡنَا الۡـكِتٰبُ لَـكُنَّاۤ اَهۡدٰى مِنۡهُمۡ‌ ۚ فَقَدۡ جَآءَكُمۡ بَيِّنَةٌ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ وَهُدًى وَرَحۡمَةٌ‌  ۚ فَمَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنۡ كَذَّبَ بِاٰيٰتِ اللّٰهِ وَصَدَفَ عَنۡهَا‌ ؕ سَنَجۡزِى الَّذِيۡنَ يَصۡدِفُوۡنَ عَنۡ اٰيٰتِنَا سُوۡٓءَ الۡعَذَابِ بِمَا كَانُوۡا يَصۡدِفُوۡنَ ۞*

🖊اَوْ تَقُوْلُوْا : یا تم کہو
🖊لَوْ اَنَّآ : اگر ہم
🖊اُنْزِلَ : اتاری جاتی
🖊عَلَيْنَا : ہم پر
🖊الْكِتٰبُ : کتاب
🖊لَكُنَّآ : البتہ ہم ہوتے
🖊اَهْدٰي : زیادہ ہدایت پر
🖊مِنْهُمْ : ان سے
🖊فَقَدْ جَآءَكُمْ : پس آگئی تمہارے پاس
🖊بَيِّنَةٌ : روشن دلیل
🖊مِّنْ : سے
🖊رَّبِّكُمْ : تمہارا رب
🖊وَهُدًى : اور ہدایت
🖊وَّرَحْمَةٌ : اور رحمت
🖊فَمَنْ : پس کون
🖊اَظْلَمُ : بڑا ظالم
🖊مِمَّنْ : اس سے جو
🖊كَذَّبَ : جھٹلا دے
🖊بِاٰيٰتِ : آیتوں کو
🖊اللّٰهِ : اللہ
🖊وَصَدَفَ : اور کترائے
🖊عَنْهَا : اس سے
🖊سَنَجْزِي : ہم جلد سزا دیں گے
🖊الَّذِيْنَ : ان لوگوں کو جو
🖊يَصْدِفُوْنَ : کتراتے ہیں وہ
🖊عَنْ : سے
🖊اٰيٰتِنَا : ہماری آیتیں
🖊سُوْٓءَ : برا
🖊الْعَذَابِ : عذاب
🖊بِمَا : اس کے بدلے
🖊كَانُوْا يَصْدِفُوْنَ : وہ کتراتے تھے/ کنارہ کرتے تھے

ترجمہ:
*یا یہ کہو کہ اگر ہم پر کتاب اتاری جاتی تو ہم ان سے زیادہ ہدایت والے ہوتے۔ پس بے شک تمھارے پاس تمھارے رب کی طرف سے ایک روشن دلیل اور ہدایت اور رحمت آچکی، پھر اس سے زیادہ ظالم کون ہے جو اللہ کی آیات کو جھٹلائے اور ان سے کنارا کرے۔ عنقریب ہم ان لوگوں کو جو ہماری آیات سے کنارا کرتے ہیں، برے عذاب کی جزا دیں گے، اس کے بدلے جو وہ کنارا کرتے تھے۔*

*​❈ •✦-✺📚✺-✦• ❈*

0 - 0

Health Food Fitness and Fun Secrets
Posted 1 year ago

*"خلوت میں آنسوؤں سے چہرہ تر کرنے والے اور جلوت میں اپنی مسکراہٹ سے زندگی کا خیر مقدم کرنے والے لوگ ہی رب العالمین کے پسندیدہ ہیں"*
🥹❤‍🩹

2 - 1

Health Food Fitness and Fun Secrets
Posted 1 year ago

وقت نمازِ ظہر

0 - 0

Health Food Fitness and Fun Secrets
Posted 1 year ago

*​❈ •✦-✺📚✺-✦• ❈*
*بِســـــــــــمِ ﷲِالرَّحمٰنِ الرَّحِيم*

*🤝🏻اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُه‌*

*🇵🇰 پاکستان*

🕋 *18 محرم الحرام 1445ھجری*
🌦️ *06 اگست 2023 عیسوی*
⛈️ *22 ساون 2080 بکرمی*
🎨 *بروز اتوار*

📖 *القرآن - سورۃ نمبر 6 الانعام*
*🔘 آیت نمبر 125*

*أَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ*

*فَمَنۡ يُّرِدِ اللّٰهُ اَنۡ يَّهۡدِيَهٗ يَشۡرَحۡ صَدۡرَهٗ لِلۡاِسۡلَامِ‌ۚ وَمَنۡ يُّرِدۡ اَنۡ يُّضِلَّهٗ يَجۡعَلۡ صَدۡرَهٗ ضَيِّقًا حَرَجًا كَاَنَّمَا يَصَّعَّدُ فِى السَّمَآءِ‌ؕ كَذٰلِكَ يَجۡعَلُ اللّٰهُ الرِّجۡسَ عَلَى الَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ ۞*

🖊فَمَنْ : پس جسے
🖊يُّرِدِ : چاہتا ہے
🖊اللّٰهُ : اللہ
🖊اَنْ يَّهدِيَهٗ : کہ اسے ہدایت دے
🖊يَشْرَحْ : کھول دیتا ہے
🖊صَدْرَهٗ : اس کا سینہ
🖊لِلْاِسْلَامِ : اسلام کے لیے
🖊وَمَنْ : اور جسے
🖊يُّرِد : چاہتا ہے
🖊اَنْ : کہ يُّضِلَّهٗ : اسے گمراہ کرے
🖊يَجْعَلْ : کردیتا ہے
🖊صَدْرَهٗ : اس کا سینہ
🖊ضَيِّقًا : تنگ
🖊حَرَجًا : بھینچا ہوا
🖊كَاَنَّمَا : گویا کہ
🖊يَصَّعَّدُ : زور سے چڑھتا ہے
🖊فِي السَّمَآءِ : آسمانوں میں۔ آسمان پر
🖊كَذٰلِكَ : اسی طرح
🖊يَجْعَلُ : کردیتا ہے (ڈالے گا)
🖊اللّٰهُ : اللہ
🖊الرِّجْسَ : ناپاکی (عذاب)
🖊عَلَي : پر
🖊الَّذِيْنَ : جو لوگ
🖊لَا يُؤْمِنُوْنَ : ایمان نہیں لاتے

ترجمہ:
*تو وہ شخص جسے اللہ چاہتا ہے کہ اسے ہدایت دے، اس کا سینہ اسلام کے لیے کھول دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے کہ اسے گمراہ کرے اس کا سینہ تنگ، نہایت گھٹا ہوا کردیتا ہے، گویا وہ مشکل سے آسمان میں چڑھ رہا ہے، اسی طرح اللہ ان لوگوں پر گندگی ڈال دیتا ہے جو ایمان نہیں لاتے۔*

*​❈ •✦-✺📚✺-✦• ❈*

1 - 0

Health Food Fitness and Fun Secrets
Posted 1 year ago

تم اور میں کبھی بیوی اور شوہر تھے؛
پھر
تم ماں بن گئیں اور میں باپ بن کے رہ گیا

تم نے گھر کا نظام سنبھالا اور میں نے زریعہ معاش کا
اور پھر تم
"گھر سنبھالنے والی ماں" بن گئیں اور میں کمانے والا باپ بن کر رہ گیا۔۔۔۔

بچوں کو چوٹ لگی تو تم نے گلے لگایا اور میں نے سمجھایا
تم محبت کرنے والی ماں بن گئیں اور میں صرف سمجھانے والا باپ ہی رہ گیا۔۔

بچوں نے غلطیاں کیں تم ان کی حمایت کر کے "understanding mom" بن گئیں اور میں
"نہ سمجھنے والا" باپ بن کے رہ گیا۔۔۔۔

"بابا ناراض ہوں گے" یہ کہہ کر تم اپنے بچوں کی"best friend" بن گئیں۔۔۔ اور میں غصہ کرنے والا باپ بن کے رہ گیا....

تم سارا دن بچوں سے راز و نیاز کرتے ہوئے اپنا مستقبل محفوظ بناتے ہوئے بچوں کے ذہنوں میں گھر کرتی چلی گئیں۔۔۔
اور میں فقط گھر کا مستقبل بنانے کے لیے اپنا آج برباد کرتا چلا گیا۔

تمہارے آنسوؤں میں ماں کا پیار نظر آنے لگا اور میں بچوں کی انکھوں میں فقط بے رحم باپ بن کے رہ گیا۔۔۔۔

تم چاند کی چاندنی بنتی چلی گئیں اور پتہ نہیں کب میں سورج کی طرح آگ اگلتا باپ بن کر رہ گیا۔۔۔

تم ایک "رحم دل اور شفیق ماں" بنتی گئیں اور میں تم سب لوگوں کی زندگی کا بوجھ اٹھانے والا صرف ایک باپ بن کر رہ گیا۔

یہ ایک انتہائی تلخ معاشرتی تصویر ہے۔

*بہت کم ایسی مائیں ملیں گی جو اپنے بچوں کے سامنے اُنکے باپ کا مقام بُلند کرکے رکھتی ہیں جو بچوں کو یہ بتاتی ہیں کہ کیسے اُنکا باپ اپنے آگے کا نوالہ اپنے بچوں کو کھلا کر خود بھوکا رہ جاتا ہے۔ کیسے ایک باپ سارا دن اپنے بچوں کے رزق کیلئے مارا مارا پھرتا ہے۔ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے کیا کیا قربانیاں دیتا ہے اور کن کن تکالیف کا سامنا کرتا ہے- کسطرح اُنکو اُنکے پیروں پر کھڑا کرنے کیلئے اپنے آپ کو برباد کر لیتا ہے خود کو ختم کر لیتا ہے۔ تب کہیں جاکر اولاد کسی قابل بنتی ہے۔*
*مگر اولاد کو یہ بتانے اور سمجھانے والی مائیں اُنکو یہ نہیں بتا پاتیں۔ اسی لیئے اولاد اُس وقت تک اس بات کو سمجھ ہی نہیں پاتی جب تک وہ خود باپ نہ بن جائے اور تب تک بہت دیر ہو چُکی ہوتی ہے۔*

2 - 0

Health Food Fitness and Fun Secrets
Posted 1 year ago

#healthfoodfitnessandfunsecrets
🔹▬▬▬▬🌹♥️🌹▬▬▬🔹
*🕌 FAJAR SALAH*

آپ سے یہ دھوپ اور یہ گرم ہوا برداشت نہیں ہورہی جبکہ اس سے بچنے کے ہزاروں طریقے ایجاد کر رکھے ہیں انسان نے کہیں پنکھا کہیں کولر تو کہیں اے سی فریج کا ٹھنڈا پانی ایسے ہی ہزاروں طریقے۔۔۔۔
مگر اے انسان کبھی یہ سوچا ہے بروز حشر نہ اے سی ہوگا نہ پنکھا نہ سایہ دار درخت اور سورج جو آج کوسوں دور ہے سوا نیزے پر ہوگا تب کیا کرو گے کیسے بچو گے۔۔۔۔
جانتے ہو کیسے؟
اپنے نیک اور بہترین اعمال کی بدولت تو سنو دیر نہ کرو بہترین ایام ہیں حشر کی گرمی سے بچنے کیلئے نیک اعمال کے اے سی خرید لو ابھی سستے ہیں۔۔۔۔

_*🕌 اٹھیےآپنےمقامی وقت کے مطابق نماز فجر ادا کر لیجیے اور اذکار الصباح پڑھنا مت بھولیے گا.....!!!!*_
🔹▬▬▬▬🌹♥️🌹▬▬▬🔹

2 - 0

Health Food Fitness and Fun Secrets
Posted 1 year ago

خوشی ہو یا غم سب سے پہلے الله کو بتایا کرو۔
اسے تمھارا یوں باتیں کرنا اچھا لگتا ہے۔جب تم شکوے شکایت کرتے ہو۔غم بھری داستان سناتے ہوئے رو پڑتے ہو۔جب خوشی میں شکر کا سجدہ کرتے ہو۔جب تنہاہی میں بیٹھ کر اسے اپنے سارے راز بتاتے ہو۔اسے تمھارا یوں محبت کرنا، باتیں کرنا، التجا کرنا اچھالگتا ہے۔ ایک وہی تو ہے جو ہمارا درد سمجھتا ہے۔

2 - 1