No content on this channel :c try Try Looking at shorts maybe lol :p
نبی ﷺ کی عزت تمام شیٔ سے عزیز ہیں🩷☝️
مجھے بتاؤ اس نبی کا ذکر نہ کروں گلی گلی چراغاں نہ کروں
گلی گلی ان کے تذکروں کی خوشبو نہ بکھیروں
گلی گلی ان کے نعرے نہ لگاؤں ان کے نام کی مالا نہ جپوں
ان کے تذکروں کی خوشبو سے مس نہ ہو جاؤ کائنات کے اندر
جتنا چراغاں ہے امنہ کے لال کے قدموں کا صدقہ ہے
ساری روشنیاں ان کے قدموں کے صدقے ہیں اگر وہ نہ آتے تو آج اندھیرا ہی ہوتا۔
ہو نہ یہ پُھول تو بُلبُل کا ترنّم بھی نہ ہو
چمنِ دہر میں کلیوں کا تبسّم بھی نہ ہو
ہو نہ یہ ساقی تو پھر مَے بھی نہ ہو، خُم بھی نہ ہو
بزمِ توحید بھی دنیا میں نہ ہو، تُم بھی نہ ہو
خیمہ افلاک کا استادہ اِسی نام سے ہے
نبضِ ہستی تپش آمادہ اِسی نام سے ہے
دشت میں، دامنِ کُہسار میں، میدان میں ہے
بحر میں، موج کی آغوش میں، طوفان میں ہے
چین کے شہر، مراقش کے بیابان میں ہے
اور پوشیدہ مسلمان کے ایمان میں ہے
چشمِ اقوام یہ نظّارہ ابد تک دیکھے
رفعتِ شانِ ’رَفَعْنَا لَکَ ذِکرَْک‘ دیکھے