in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c
25 اکتوبر یوم وفات ساحر لدھیانوی
ساحر لدھیانوی کی برسی کے موقع پر ان کی نظم "فرار" کا یوٹیوب لنک۔
https://youtu.be/h36WfxoXWlk?si=MtBg5...
1 - 0
الفاظ کو زندگی دینے والا مسیحا
تحت اللفظ کے جس شہنشاہ کو بچپن سے سن سن کر سیکھا، سیکھنا کیسا، بس یہ جانا کہ عمر بھر سیکھتے رہو مگر حق ادا نہ ہو، آج موت کے فرشتہ نے ڈھا دیا۔
اب بونے اور بالشتیئے رہ گئے، جن کو ضیا صاحب کے تربیت یافتہ کان سن پائیں گے نہ سہ سکیں گے۔
انکی شعر خوانی ہو یا نثر کی پڑھت، تلفظ، توقف اور آواز کے مناسب ترین زیرو بم سے مفہوم مجسم کرکے سامنے لاکھڑا کرتے۔
ہر ہر لفظ گویا ایک جیتا جاگتا کردار ہوتا جو تفہیم اور ابلاغ کے اسٹیج پہ اپنا کردار اتنی ہی خوبی سے ادا کرتا چلا جاتا جیسا خود بولنے والے نے لندن کے اسٹیج پہ شیکسپیئر کے ایک ڈرامے میں انگریز خواجہ سرا کا کیا تھا۔ زندہ و جاوید۔
ان سے یہ سیکھا کہ انگریزی پہ شاندار گرفت کے باوجود اردو بولتے تو ایک بھی غیر ضروری لفظ انگریزی کا نہ ہوتا۔
مکمل ابلاغ خالص زبان میں ہوتا۔
اردو ابلاغ و سماع کی دنیا ویران ہوئی، تادیر رہے گی۔
اور شاید یہ خلا کبھی نہ پُر ہو سکے گا...
1 - 0
Urdu Readings , Urdu Poetry , Urdu Recitation , Urdu Shayari
آتے ہیں غیب سے یہ مضامیں خیال میں
غالبؔ صریر خامہ نوائے سروش ہے