in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c
*ایک عظیم استاد*
آج 21/1/2023 ہے ۔میں صبح سویرے اٹھا اور نماز ادا کی ۔نماز ادا کرنے کہ بعد میں گاڑی کا انتظار کرنے لگا ۔گاڑی آئی اور مظفرآباد پہنچا پھر اسلام آباد کی طرف نکلا ۔روٹی مری ہوٹل پہ کھائ اور اسلام آباد 2 بجے پہنچ گیا ۔اسلام آباد سے لاہور کی طرف نکلا اور میں بہت ہی پرجوش ہو رہا تھا کیونکہ میں نے اپنے استاد سے جو ملنا تھا ۔لاہور پہنچا اور رات ایک ہوٹل پہ گزاری۔
صبح ہوتے ہی میں الحمرا آرٹ سنٹر کی طرف نکلا ۔میں بہت ہی بے تاب تھا کیونکہ 10 سالوں کا خواب پورا ہونے کو تھا ۔میں نے جلدی جانے کہ لیے بائیکیا کا سہارا لیا اور آخر کار 8 بجے سے پہلے میں الحمرا میں پہنچ گیا ۔وہاں دیکھا تو کوئی بھی نہیں آیا تھا۔
خیر لوگ آہستہ آہستہ آنے لگے ۔سر کی ٹیم کو میں نے باکمال دیکھا ۔بڑی اچھے لوگ ہیں ۔ملنسار اور خوش اخلاق ۔
دل کی دھڑکنیں تیز ہو رہی تھی کیونکہ سر کو ملنے کا وقت ہونے والا تھا ۔دیکھتےہی دیکھتے سر ہال میں داخل ہوئے اور مہمانوں کو سلام کیا پھر بہت ہی اچھے انداز میں سٹوڈنٹس سے ملے ۔میرے ساتھ ہاتھ ملایا اور میں نے اپنے آپ سے کہا صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے ۔
اس دوران بہت سے لوگ تشریف فرما تھے جن میں سیاست دان ،اینکر ،صحافی،وکیل،
پروفیسر وغیرہ شامل تھے ۔
اس پروگرام میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔
اس۔ میں نے سر قاسم کو جانا ۔شاہ صاحب کی شخصیت کو قریب سے دیکھا جس کو میں نے کمال کا پایا ۔جسںکو میں نے زبردست اور ایک استاد ،دانشور پایا جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔
میں نے پچھلے کچھ عرصے شاہ صاحب کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنتا دیکھا ۔لیکن ان سے مل کہ ایسا لگا جیسے ان کو کچھ پتا ہی نہیں اور نا ہی سر کو کوئی پریشانی ہے ۔
میں نے سنا قاسم صاحب لوگوں سے فراڈ کرتے ہیں ۔اس حوالے سے بھی پتا کرنا تھا ۔مجھے پتا چلا سر نے دو ہزار روپے لے کر لوگوں کو بلایا ہے اور لوگوں کے ساتھ یہ فراڈ کیا ہے کہ ان کو ایک کتاب ،ریفریشمنٹ کہ علاوہ ،کھانا اور عظیم لوگوں کو بلایا تھا ان کی محفل میں بٹھایا یہ قصور تھا ۔
اس کہ بعد ان کی اک بات کا بھی پتا چلا کہ جناب ایک پیسہ لیے بغیر دوسروں اضلاع میں جاتے ہیں اور لوگوں کو ،سٹوڈنٹس کو لیکچر دیتے ہیں اپنا پٹرول لگاتے ہیں اور لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پہ اکٹھا کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔
اس کہ علاوہ اس بات کا بھی پتا چلا کہ جناب نے ایک ادارے کا قیام کیا ہے جس کو "آؤ صلاح کریں "کا نام دیا گیا ہے اس میں 2300 کیس ہیں ۔جس جا فیصلہ کرنا ہے اور اس مقصد کہ لیے ایک ریٹائرڈ جج صاحب ہیں جن کو انوارلحق کہا جاتا ہے وہ لوگوں کہ مابین صلح کرواتے ہیں اور بغیر کسی سے کوئی معاوضہ لیے یہ کام کرتے ہیں ۔
اس کہ علاوہ سر نے ایک بات جو لوگوں سے چھپا کہ رکھی ہے وہ یہ کہ آج تک 25000 بچوں کو پچھلے 5سال میں پیشن اور پروفیشن کی ایک تحریک کہ تحت ان کو ان کہ مقصد میں کامیاب بنایا ہے۔
خیر میں بیٹھا رہا اور لکھتا رہا ۔اتنی دیر میں ایک اور بات کا پتا چلا کہ سر بغیر کوئی پیسہ لیے یونیورسٹی کہ طلبہ و طالبات کو سکالرشپ دے رہے ہیں سوچ رہا تھا کہ سر موٹیویشنل سپیکر ہیں لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔؟
کچھ دیر بیٹھا رہا اور سوچ رہا تھا کہ سر کہ حوالہ سے تو کچھ اور ہی سن رہا تھا ۔اسی سوچ میں لگا تھا کہ ایک مقرر نے کہا کہ سر نے پورے ملک سے 1500 بچوں کا ٹسٹ لیا اور ان میں سے 50 بچوں کو سلیکٹ کیا اور ان کو بلاوضہ پورا ایک سال تیاری کروائے گئے اور وہ بچے CSS کریں گے ۔اور وہ ملک کی خدمت کہ لیے پیش کیے جائے گے ۔
پھر تو مجھے پتا چلا کہ سر تو واقعی بے وقوف بنا رہے ہیں اور لوگ بھی ان کہ پیچھے اسی لیے بھاگتے جا رہے ہیں ۔میں نے سوچا آج سر نے لوگوں کو بلایا ہے اور کہے گے کہ میرے بارے میں ایک تحریک چلائے اور سوشل میڈیا پر لوگوں کو منہ توڑ جواب دیں ۔لیکن شاہ صاحب کو سننے کہ بعد پتا چلا کہ شاہ صاحب تو لوگوں کو دعائیں دے رہے ہیں اور کہا جو جو میرے خلاف کوئی کمپین چلا رہا ہے یا میرے خلاف کوئی بھی ویڈیو بنائی ان سب کو میں معاف کرتا ہوں کیونکہ میرے استاد اور میرے نبی کریم نے ہمیں معاف کرنے کی تلقین کی ہے اور آخر میں کہتا ہوں کہ اندھیرے کو اگر ختم کرنا ہے تو روشنی بڑھا دو۔نفرت کو نفرت سے نہیں بلکہ مخبت بڑھا کر ختم کرو ۔مجھے یہ سب سن کر احساس ہوا کہ واقعی ہم ایک ایسے انسان کہ پیچھے ہیں جو لوگوں کہ لیے خیر خواہ ہیں اور ایسے استاد کہ ساتھ کھڑے ہیں جو معاشرے کا سوچتے ہیں کیونکہ لوگ ہمیشہ میٹھے یا پکے پھل کو ہی پتھر مارتے ہیں ۔اور جس کہ پاس جو ہوتا ہے وہ ہی دیتا ہے پڑھا لکھا معاشرہ ہمیشہ استاد کا ادب و احترام کرتا ہے ۔
*عبدالغفور مغل*
1 - 0
AGM Media
Abdul Ghafoor Mughal is a youtuber and jounalist .you can get news on this channel and also don't forget doing subscribe.
Good Bye