in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c
⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲
🇵🇰 *آج کا کیلینڈر* 🌤
🔖 *08 رمضان المبارک 1444ھ* 💎
🔖 *30 مارچ 2023ء* 💎
🔖 *17 چیت 2080ب* 💎
🌄 *بروز جمعرات Thursday* 🌅
فتنہ بننے سے بچنے کی دعا🤲
رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَۙ وَ نَجِّنَا بِرَحْمَتِكَ مِنَ الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَ
اے ہمارے رب، ہمیں ظالم لوگوں کے لیے فتنہ نہ بنا۔ اور اپنی رحمت سے ہم کو کافروں سے نجات دے۔🥹
« یونس 85-86»
4 - 0
Life changing motivation 🤲🤲🤲
پہلا پارہ
اس پارے میں پانچ باتیں ہیں:
1۔اقسام انسان
2۔اعجاز قرآن
3۔قصۂ تخلیقِ حضرت آدم علیہ السلام
4۔احوال بنی اسرائیل
5۔قصۂ حضرت ابراہیم علیہ السلام
1۔اقسام انسان تین ہیں: مومنین ، منافقین اور کافرین۔
مومنین کی پانچ صفات مذکور ہیں:
۱۔ایمان بالغیب ۲۔اقامت صلوۃ ۳۔انفاق ۴۔ایمان بالکتب ۵۔یقین بالآخرۃ
منافقین کی کئی خصلتیں مذکور ہیں: جھوٹ، دھوکا، عدم شعور، قلبی بیماریاں، سفاہت، احکام الٰہی کا استہزائ، فتنہ وفساد، جہالت، ضلالت، تذبذب۔
اور کفار کے بارے میں بتایا کہ ان کے دلوں اور کانوں پر مہر اور آنکھوں پر پردہ ہے۔
2۔اعجاز قرآن:
جن سورتوں میں قرآن کی عظمت بیان ہوئی ان کے شروع میں حروف مقطعات ہیں یہ بتانے کے لیے کہ انھی حروف سے تمھارا کلام بھی بنتا ہے اور اللہ تعالیٰ کا بھی، مگر تم لوگ اللہ تعالیٰ کے کلام جیسا کلام بنانے سے عاجز ہو۔
3۔قصۂ حضرت آدم علیہ السلام :
اللہ تعالیٰ کا آدم علیہ السلام کو خلیفہ بنانا، فرشتوں کا انسان کو فسادی کہنا، اللہ تعالیٰ کا آدم علیہ السالم کو علم دینا، فرشتوں کا اقرارِ عدم علم کرنا، فرشتوں سے آدم علیہ السلام کو سجدہ کروانا، شیطان کا انکار کرنا پھر مردود ہوجانا، جنت میں آدم وحواء علیہما السلام کو شیطان کا بہکانا اور پھر انسان کو خلافتِ ارض عطا ہونا۔
4۔احوال بنی اسرئیل:
ان کا کفران نعمت اور اللہ تعالیٰ کا ان پر لعنت نازل کرنا۔
5۔ قصہّ حضرت ابراہیم علیہ السلام:
حضرت ابراہیم علیہ السلام کا اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر خانہ کعبہ کی تعمیر کرنا اور پھر اللہ تعالیٰ سے اسے قبول کروانا اور پھر توبہ و استغفار کرنا۔
4 - 0
New youtuber secret success 🤲 | نیو یوٹیوبر کی کامیابی کا راز | life changing motivation 👍👍👍👍
youtube.com/shorts/8jcgPRtY9W...
2 - 0
#سنو، اے ٹوٹے دل کی خاموش لڑکی. اللہ جانتا ہے تمہاری ہر تکلیف کو، وہ واقف ہے تمہارے ہر دکھ سے، وہ جانتا ہے کہ لوگوں کی باتیں, انکے رویے تمہیں تکلیف دیتے ہیں، وہ جانتا ہے تم کس اذیت سے گزر رہی ہو، پیاری ایمانی ساتھی، جب اللہ کی راہ اختیار کر ہی لی ہے تو وہ تمہیں آزمائے گا نا، کہ تم اس کے لئے کس حد تک جا سکتی ہو، وہ جتنا آزمائے گا اتنی محبت بھی کرے گا تم سے، بس تھوڑا اور صبر کر لو، بیشک وہ صابرین کے ساتھ ہے۔۔۔۔!!!💜✨ ✏ mahi-writes
4 - 1