No content on this channel :c try Try Looking at shorts maybe lol :p
مسلم ڈیبیٹ اکیڈمی کا مقصد تقابل ادیان سے وابستہ احباب کے درمیان شائستہ انداز میں تبادلہ خیال ہے تاکہ اتحاد بین المذاہب کی راہ ہموار ہو اور مختلف مذاہب کے لوگ ایک دوسرے کے نظریات و عقائد کو سمجھتے ہوئے ایک دوسرے کے بارے میں پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو دور کر سکیں اور گروہی بغض و عناد اور تعصبات کو پس پشت ڈال کر اختلاف رائے کا احترام کرنا سیکھیں اور باطل کا رد برھان سے کر سکیں۔
مسلم ڈیبیٹ اکیڈمی ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنے کی خواہش مند ہے جو مطالعہ مذاہب میں سنجیدگی دکھلائے اور باہمی غلط فہمیوں کو رفع کرنے میں اپنا کردار ادا کرے اور خصوصاً اسلام کے متعلق غلط فہمیوں کا جواب دینے کے لیے مسلم احباب کی مناسب رہنمائی کرے ۔مسلم ڈیبیٹ اکیڈمی کے مدنظر پاکستان میں ایک ریسرچ سنٹر و لائبری کا قیام بھی ہے۔