Channel Avatar

pets animals @UCEJWc71S-tvFdkF_QfE2jnA@youtube.com

303 subscribers - no pronouns :c

welcome to our channel. This is YouTube shorts channel suppo


Welcoem to posts!!

in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c

pets animals
Posted 1 year ago

خودبخود

محبت خودبخود سے خودبخود ہے
یہ سوچی سمجھی کوئی جستجو کب
یہ بستر پہ کوئی سلوٹ نہیں ہے
یہ دل میں قید کب یے, نہ کھٹک ہے

محبت خودبخود سے خودبخود ہے
محبت بے خودی کی اِک صبُو ہے

کہ جیسے راستہ ہو, دھول مٹی
کہ جیسے دور ہوں پیڑوں کے سائے
کہ جیسے دور جاتی ریل ہو اِک
کہ جیسے دل کی ہُو ہُو, ہو رہی ہو

کہ جیسے کوئی ہو اِک جل پری سی
دیوانہ دیکھ کر دیکھے ہی جائے
ہٹائو تو ہٹایا ہی نہ جائے
بُلائو, اُس سے آیا ہی نہ جائے

محبت خود بخود سے خود بخود ہے
محبت عاشقی کی آبرو ہے

کہ جیسے شہر کا گنجان رستہ
کہ جیسے بھیڑ ہو گرمی بہت ہو
کوئی پونچھے پسینہ اپنے لب سے
دوپٹہ بھیگ کر کچھ اور ڈھلکے

کہ جیسے ہاتھ میں سگریٹ ہو پکڑا
دیوانہ دیکھتا ہی جائے اُس کو
سلگتی راکھ انگلی کو جلا دے
دیوانے کو کوئی بت سا بنا دے

محبت خود بخود سے خود بخود ہے
محبت صدقِ دل کی جستجو ہے

ہمیں بھی تم سے ایسی تھی محبت
ہمارا دل بھی تم پہ مر مِٹا تھا
کہ جیسے آسماں آکر گِرا تھا
غدر دل میں کہیں پہ مچ گیا تھا

بچھڑ کر تم سے دنیا کی ویرانی
بڑھاتی جا رہی ہے یہ حیرانی
حقیقت تم ہو باقی سب فسانی
گُلِ قرمز ہو تم, سب زعفرانی

محبت خودبخود سے خودبخود ہے
گُل گُم گُم کی طرح ہو بہو ہے

عمّاریاسر
3 اپریل 2023

3 - 0

pets animals
Posted 1 year ago

AKHTER USMAN KI SUPER HIT GHUZAL
mazeed ghuzalo kily mare channel ko subscribe kroo.


لہو میں کوئی سلسلہ کلام کا نہیں رہا

تمہارے بعد میں کسی بھی کام کا نہیں رہا

وہ شام آگ لے کے آئی اور سب نگل گئی
سو دشت میں نشان تک خیام کا نہیں رہا

مری تمام شاعری سوانح حیات ہے
میں شعر گو رہا ہوں اور نام کا نہیں رہا

اگر سخن کریں بھی تو بھلا کسے سنائیں گے
یہاں تو کوئی نقش ہی دوام کا نہیں رہا

وہ شکل محو ہو گئی کہ خون میں نہیں رہی
وہ چاند ختم ہو گیا کہ بام کا نہیں رہا

سخن کی موج مڑ گئی کہ جس طرف بھی مڑگئی
سو یوں ہوا خیال اہتمام کا نہیں رہا

مدد کو منہ اٹھا کے چاہے جس طرف کو چل پڑے
یہ کام کاج آپ کے غلام کا نہیں رہا

تمہارے واسطے دعائیں مانگتے کٹی حیات
تمہیں تو خیر پاس بھی سلام کا نہیں رہا

میں اختر اپنی دھن میں ہی سخن طراز ہوں تو ہوں
خواص کا نہیں رہا عوام کا نہیں رہا

اختر عثمان

3 - 0

pets animals
Posted 1 year ago

ناصر کاظمی کی مشہور غزل ''نئے کپڑے بدل کر جاؤں کہاں اور بال بناؤں کس کے لئے'' کے جواب میں لکھی گئی صابر ظفر کی غزل....

نئے کپڑے بدل کر جاؤں کہاں اور بال بناؤں کس کے لیے
وہ شخص تو شہر ہی چھوڑ گیا میں باہر جاؤں کس کے لیے

جس دھوپ کی دل میں ٹھنڈک تھی وہ دھوپ اسی کے ساتھ گئی
ان جلتی بلتی گلیوں میں اب خاک اڑاؤں کس کے لیے

وہ شہر میں تھا تو اس کے لیے اوروں سے بھی ملنا پڑتا تھا
اب ایسے ویسے لوگوں کے میں ناز اٹھاؤں کس کے لیے

اب شہر میں اس کا بدل ہی نہیں کوئی ویسا جان غزل ہی نہیں
ایوان غزل میں لفظوں کے گلدان سجاؤں کس کے لیے

مدت سے کوئی آیا نہ گیا سنسان پڑی ہے گھر کی فضا
ان خالی کمروں میں ناصرؔ اب شمع جلاؤں کس کے لیے

2 - 0

pets animals
Posted 1 year ago

Introduction to Object Oriented Programming using C++ (Urdu/Hindi)|

1 - 0