Channel Avatar

SHAH HOOD @UC8mC9nv9SCPrnjRs-5IBWAg@youtube.com

23K subscribers - no pronouns :c

I love traveling, exploring the world, gaming, vlogging and


Welcoem to posts!!

in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c

SHAH HOOD
Posted 1 year ago

سیّدِ عرب و عجم، ہادیِ اعظم، حضرت محمّد ﷺ کی شخصیت و سیرتِ عظمٰی ازل سے ابد تک زمان و مکاں کااحاطہ کیے ہوئے ہے۔ کائنات کی ہر شے رسالت مآب ﷺ کی نبوّت و رسالت کے بیکراں جلال و جمال کی گرفت میں ہے۔ کائنات کا ذرّہ ذرّہ سرکارِدوجہاں، رحمۃلّلعالمین، سیّد المرسلین ﷺ کی مدحت و رفعت کا شاہد ہے۔ ’’انّا اعطیناک الکوثر‘‘ اور ’’ورفعنا لک ذِکرک‘‘ کی دل آویز صداؤں سے زمین و آسمان گونج رہے ہیں۔ سرورِ کائنات ﷺ کانامِ نامی، اسمِ گرامی ’’محمّد رسول اللہ‘‘ اور آپؐ کا ذکر اتنا بلند ہوا کہ کون و مکاں کی ساری رفعتیں، بلندیاں اس اسمِ مقدّس اورعظیم ہستی کےسامنےپَست ہوکر رہ گئیں۔ فرشِ زمیں سے عرشِ بریں تک سب ذکرِمبارک سے معمور ہیں اور یہ رتبۂ بلند کُل کائنات میں آپؐ کے سوا نہ کسی کونصیب ہوا ہے، نا ہو گا
مشہور مفسّرِ قرآن، علّامہ سیّد محمود آلوسی قرآن کریم کی آیتِ مبارکہ ’’ورفعنالک ذکرک‘‘ کی تفسیر میں لکھتے ہیں،’’اس سے بڑھ کر آپؐ کی عظمت و رفعت، سیرت عظمٰی اور نام نامی کی بلندی کیا ہوگی کہ کلمۂ شہادت میں اللہ تعالیٰ نے اپنےنام کےساتھ اپنے محبوبﷺ کا نام ملا دیا، حضور اکرمﷺ کی اطاعت کو اپنی اطاعت قرار دیا، ملائکہ کے ساتھ آپﷺ پر درود بھیجا اور اہل ایمان کو آپﷺ پر درود بھیجنے کا حُکم دیا، اور جب بھی خطاب کیا، معزز القابات سے مخاطب فرمایا،گزشتہ آسمانی صحیفوں میں بھی آپﷺ کا ذکرِ خیر فرمایا۔ تمام انبیائے کرامؑ اور ان کی اُمّتوں سے عہدلیاکہ وہ آپﷺ پر ایمان لائیں گے۔
سرورِ کونین حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی عظمت و محبوبیت
یہ ایک تاریخی اور ناقابلِ تردید حقیقت ہے کہ آج کرۂ ارض پر آباد کوئی خطّۂ زمین ایسا نہیں،جہاں شب و روز سرورِ عالم، حضرت محمد ﷺ کی رسالت کا اعلان نہ ہورہا ہو، 24 گھنٹوں کے 1440 منٹوں میں زمین کے کسی نہ کسی کونے اور دنیا کی آبادی کے کسی نہ کسی گوشے میں اذان کی آواز ضرور سُنائی دیتی ہے۔ اذان میں چوں کہ خالقِ کائنات کے نام کے ساتھ سرورِ کائنات ﷺکا نامِ نامی بھی بلند ہورہا ہے، تو اسم محمّدﷺ کی عظمت و رفعت اس سے بھی نمایاں ہے کہ جب تک کرّۂ ارض پر اذان کی آواز گونجتی رہے گی، اللہ کے نام کے ساتھ اُس کے محبوب پیغمبر، سیّدنا حضرت محمدﷺ کا نامِ نامی بھی سماعتوں میں رَس گھولتارہےگا،لادینیت کےاس دَور میں بھی آپﷺ کے دین متین کی تبلیغ اور آپﷺ کی سیرت و پیغام کو عام کرنےکی کوششیں پورے خلوص کےساتھ جاری ہیں۔ آپﷺ کا اسم گرامی لےکر،ذکرِ خیر کرکے اور آپﷺ کے محاسن سُن کر کروڑوں دِلوں کو جو سرور اور فرحت نصیب ہوتی ہے،اس کاجواب نہیں۔ اپنےتورہے ایک طرف، بیگانوں اور متعصّب مخالفین کابھی بارگاہِ رسالتؐ میں خراج عقیدت پیش کیے بغیر چارہ نہ رہا۔

11 - 6

SHAH HOOD
Posted 1 year ago

Assalamualaikum Salamt rahen

78 - 1

SHAH HOOD
Posted 1 year ago

سعودی عرب میں مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے قریب احرام میں ملبوس عمرہ زائرین کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی فوٹوگرافر عبدالرحمان السحلی نے یہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
سعودی فوٹوگرافر کا کہنا ہے کہ اس نے عصر کی نماز پڑھتے ہوئے زائرین کی تصویر کھینچی جس میں نمازی دیوار کی طرح دکھائی دے رہے ہیں۔
تمام عمرہ زائرین سجدے اور احرام میں ہیں۔ صارفین نے اس دلکش منظر پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’عمرہ زائرین سجدے کے دوران ’بکھرے ہوئے سفید موتیوں‘ کی طرح نظر آ رہے ہیں۔
کچھ صارفین نے کہا، "تصاویر دیکھ کر روحانی سکون محسوس ہوتا ہے۔

30 - 0

SHAH HOOD
Posted 1 year ago

کائنات کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مذہب کی اجتماعی عبادت میں مشغول عابدین کا تسلسل تقریبا سوا دو میل یعنی ساڑھے تین کلومیٹر تک طویل ہوگیا۔

اس سال پوری دنیا سے معتمرین اس طرح مکة المکرمة کی طرف اُمڈے۔ کہ ستائیسویں شب میں كعبة المشرفة کی دیواروں کے سائے تلے سے شروع ہونے والی نمازیوں کی صفیں ساڑھے تین کلومیٹر تک پھیل گئیں۔ایک اندازے کے مطابق ستائیسویں شب ستائیس لاکھ افراد حرم میں موجود تھے
#salamtiforall
#makkanamaztaraweeh

24 - 0

SHAH HOOD
Posted 1 year ago

Assalamualaikum have a good day

45 - 0

SHAH HOOD
Posted 1 year ago

Assalam o alikum

70 - 1

SHAH HOOD
Posted 1 year ago

Assalamualaikum have a good day please watch my YouTube videos 🤲🤲🌸🤲🌸

63 - 0

SHAH HOOD
Posted 1 year ago

Assalamualaikum have a good day, please subscribe my YouTube channel and watch also🌸💓🥰

20 - 0

SHAH HOOD
Posted 1 year ago

اسلام و علیکم سدا آباد رہیں

26 - 4

SHAH HOOD
Posted 1 year ago

Assalamualaikum please join my YouTube channel

88 - 1