in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c
فتنہ ایک ایسی چیز ہے جو دراصل ہمارے ایمان کے لیے خطرے کا سبب ہو سکتا ہے. یعنی ہر وہ چیز فتنہ ہے جس سے ہمارے ایمان کو خطرہ ہو جو ہماری اخرت کے لیے نقصان دہ ہو خسارے کا سبب ہو. ہماری زندگی میں ہمارا ایمان سب سے زیادہ قیمتی چیز ہے اپ گولڈ کی جیولری کی تو حفاظت کرتے ہیں اپنی باقی تمام قیمتی چیزوں کی حفاظت کرتے ہیں اپنی ضرورت کی چیزوں کی حفاظت کرتے ہیں اپنی پسندیدہ چیزوں کی حفاظت کرتے ہیں لیکن ان چیزوں میں سے اگر کوئی چیز کھو جائے ٹوٹ پھوٹ ہو جائے نقصان ہو جائے تو اپ نے دیکھا ہوگا کہ کچھ عرصے بعد وہ چیز اپ کو دوبارہ مل جاتی ہیں اور اگر نہ بھی ملے تو بھی وقت گزر جاتا ہے لیکن ایمان ایسی چیز ہے جس کی کوئی ریپلیسمنٹ نہیں. اگر کسی فتنے میں گرفتار ہو کر انسان اپنا ایمان کوہ بیٹھے یعنی کسی ازمائش یا تکلیف کے ساتھ انسان کا ایمان چلا جائے تو اس سے بڑا نقصان اور کوئی نہیں۔ تو اس ایمان کو مضبوط کرنے کے لیے محفوظ کرنے کے لیے چند ایک تدابیر ہیں جن پر اگر انسان عمل کرتا رہے تو بہت سے فتنوں سے محفوظ رہ سکتا ہے اور اپنے ایمان کو بچا سکتا ہے۔
تو اس سلسلے میں پہلی بات یہ ہے کہ ہم ایسے موقع پر اخلاص سے کہہ دیں کہ ہمارا ہر کام اللہ کے لیے ہو۔ اپنے اپ کو اسی کے لیے خالص کر لے!
جیسے قران پاک میں اتا ہے کہہ دیجیے بے شک میری نماز میری قربانی میرا جینا میرا مرنا سب کچھ اللہ رب العالمین کے لیے ہے۔ جب زندگی میں ہمارا سب کچھ اللہ کے لیے ہو جائے گا تو پھر بظاہر ہونے والے نقصان اور تکلیفیں معمولی ہو جائیں گی لیکن اگر اس کے باوجود ہمیں اس بات کا ڈر ہو تو پھر اگلا قدم یہ ہے کہ انسان دعائیں مانگے۔ دعاؤں میں بہترین دعا عافیت کی دعا ہے اور اللہ تعالی کی پسندیدہ دعا ہے۔ لہذا اللہ تعالی سے ہر وقت دعا کرتے رہ کریں کہ وہ ہمیں آج کل کے فتنوں سے محفوظ رکھے۔ آمین ۔
#allah #hajj #makkah #madina
0 - 0
The Quran is the central religious text of Islam, believed by Muslims to be the literal word of God (Allah), revealed to Prophet Muhammad (peace be upon him) through the Angel Gabriel. It's considered a miracle of language and a source of guidance for all aspects of life, from personal conduct to societal matters.
Studying the Quran is a lifelong journey of learning and reflection. It requires dedication, patience, and an open mind. If you have all of this then Join in by clicking the subscribe button.