Channel Avatar

SiyasiPointDigital @UC53qJ1ZiDa_uCzMQJwUH0uw@youtube.com

3K subscribers - no pronouns :c

Siyasi Point Digital (a trusted name of Digital News Media)


Welcoem to posts!!

in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c

SiyasiPointDigital
Posted 4 months ago

جیل میں بیٹھے شخص سے پوچھیں خیبر پختونخوا کیلئے کیا کیا؟ نواز شریف

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بھیڑ بکریوں کی طرح پیچھے چلنے والے جیل میں بیٹھے شخص سے پوچھیں کہ خیبر پختونخوا کیلئے کیا کیا ہے؟

بانی پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہتا تھا گلے میں رسا ڈال کر جیل میں ڈالوں گا، اتنے بڑے بول مت بولا کرو، یہ مار دھاڑ میں نمبر ون اور کارکردگی میں صفر ہیں۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ بھیڑ بکریوں کی طرح پیچھے چلنے والے اس سے پوچھیں 50 لاکھ گھر کہاں ہیں؟ دھرنوں کی سیاست اور ان لوگوں نے آج پاکستان کو یہ دن دکھایا ہے، کیا ہم نے یہ موٹرویز احتجاج کیلئے بنائی ہیں؟

#siyasipointdigital #NawazSharif #ShabazShareef #PMLN #MaryamNawaz #ImranKhan #ImranKhanPTI #KPK #Viral #tranding

3 - 0

SiyasiPointDigital
Posted 4 months ago

حاملہ ہونا بے غیرتی نہیں ، حبا بخاری کی حمایت میں میرا سیٹھی کا کرارا جواب

لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا سیٹھی نے مقبول اداکارہ حبا بخاری کی حالیہ وائرل تصاویر پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔


میرا سیٹھی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں حبا بخاری کی ‘ہم ایوارڈز’ کے ریڈ کارپٹ پر کھچوائی گی تصویر شیئر کی گئی تھی۔

مذکورہ پوسٹ میں حبا بخاری کے لباس اور ‘بےبی بمپ’ پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ اور اُن کے اہلخانہ پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔

اس پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے میرا سیٹھی نے کہا کہ ایک عورت کے لیے حاملہ ہونا بےغیرتی نہیں ہے اور نہ ہی حمل کے ساتھ کام کرنا اور پیٹ کا نظر آنا بےغیرتی ہے۔

میرا سیٹھی نے حبا بخاری کے لباس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سبز لباس میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں اور اپنے لیے لباس کا انتخاب کرنا حبا کی اپنی مرضی ہے۔


اداکارہ نے مزید کہا کہ میری نظر میں وہ تمام خواتین بہت مضبوط اور قابلِ تحسین ہیں جو حمل کے دوران بھی کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں اور اپنے چہرے پر مسکراہٹ قائم رکھتی ہیں۔
#hababukhari #merasethi #humaward #dress #pregnant

0 - 0

SiyasiPointDigital
Posted 4 months ago

حالات سے لگتا ہے وزیراعظم بدلتے رہیں گے،منظور وسان
خیر پور : پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر نائب صدر منظور وسان نے کہا ہے کہ حالات سے لگتا ہے وزیراعظم بدلتے رہیں گے۔

خیر پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شہباز شریف پانچ سال پورے کر گئے تو بڑا کمال ہوگا۔

منظور وسان نے کہا کہ موجودہ حالات میں مولانا فضل الرحمان جس طرف جائیں گے اس کی جیت ہوگی۔ بانی پی ٹی آئی مزید کچھ عرصہ جیل میں رہیں گے۔

#siyasipointdigital #bilawalbhutto #manzoorwasan #pmln #ppp #jui #shahbazsharif #fazlurrehman

0 - 0

SiyasiPointDigital
Posted 4 months ago

سانگھڑ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عظیم الشان سنتوں بھرا اجتماع سورھیہ بادشاہ اسٹیڈیم سانگھڑ میں 3 اکتوبر بروز جمعرات بعد نماز عشاء منعقد ہوگا جس میں سانگھڑ ، شہدادپور، ٹنڈوآدم، جام نواز،علی جھول، کھپرو،شاہ پورچاکر، ورکشاپ سمیت قرب و جوار کے کئی علاقوں سے کثیر تعداد میں عاشقان رسول شریک ہوں گے، اس اجتماع میں مذہبی، سیاسی، سماجی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنےو الے افراد بھی شرکت کریں گے، اس اجتماع میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سنتوں بھرا بیان کرینگے، تمام احباب حصول علم دین کیلئے شرکت کرکے ڈھیروں ثواب کمائیں

4 - 0

SiyasiPointDigital
Posted 1 year ago

https://youtu.be/HZrBZt50dyI
شاہین آفریدی کا ٹی ٹوٸنٹی لیگ ویٹالٹی بلاسٹ کے میچ میں طوفانی اسپیل

0 - 1

SiyasiPointDigital
Posted 1 year ago

https://youtu.be/MR_COBKL6AQ

پیپلزلیبر یونٹیKMC عوام کی خدمت کر رہی ہے ، ندیم قریشی

1 - 1