Channel Avatar

Jannat Islamic Status @UC3n8t1DPc49gL1eO_HBXLIw@youtube.com

31K subscribers - no pronouns :c

‎Name : Muslim Father's Name


Welcoem to posts!!

in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c

Jannat Islamic Status
Posted 4 months ago

#_ہم_انســـــــان_بھی_نہایت_ناشُکــــرے_ہیں،
لاکھ نعمتیں ہوتے ہوئے بھی اس ذات باری تعالیٰ کا شُکر بجا نہیں لاتے۔ اس کی حمد و ثناء اس حد تک بیان نہیں کرتے، جتنا ہم پر اس رب العزت کا حق ہے۔ بس شکایتوں کے انبار لگا دیتے ہیں کہ ہمیں یہ نہیں ملا، وہ نہیں ملا، رزق کم ہے، دوسروں کو بغیر محنت کے سب مل جاتا ہے اور ہم لاکھ کوششیں کر لیں، پھر بھی لاحاصل اور خالی ہاتھ رہتے ہیں۔ غرض یہ کہ صرف لاحاصل کو گنتے ہیں، حاصل کا کوئی نام ہی نہیں۔

کبھی سوچا ہے کہ رب العزت نے تمہیں اگر مکمل انسان بنایا ہے تو اس کی یہ سب سے بڑی نعمت ہے۔ نہیں تو وہ تمہیں ہاتھ، پاؤں، آنکھوں سے معذور بھی پیدا کر سکتا تھا؟
اپنے ارد گرد نظر دوڑائیں۔۔۔ دیکھیں کئی لوگ ایسے ہیں، جو ہاتھ نہیں رکھتے۔ آنکھیں تو ہے، لیکن بینائی سے محروم۔ زبان تو ہے، لیکن افسوس کچھ بولنے سے قاصر۔ نہ تو وہ دنیا کی رنگینیوں کو دیکھ سکتے ہیں اور نہ ہی اپنے ہاتھوں سے حسین رنگوں سے کھیل سکتے ہیں، لیکن پھر بھی جی رہے ہیں۔ اور جس حال میں بھی ہیں، اپنے رب کی پاکی بیان کرتے ہیں۔ پھر تمہیں تو اس رب کائنات نے سب کچھ دیا، سُننے کی صلاحیت، دیکھنے کے لیے آنکھیں، چلانے کے لئے ہاتھ۔ تو پھر تم اس کی نعمتوں اور برکتوں کو دیکھتے ہو اپنے اوپر۔ اس کے احسانات کو یاد کرو کہ اس نے تمہیں اشرف المخلوقات جیسا بلند درجہ عطاء فرمایا تو کس لئے؟

سورۃ الرحمٰن پڑھیں، جس میں الله تعالیٰ نے اپنی بےشمار انواع و اقسام کی نعمتوں کا ذکر کیا ہے۔ اس سورہ میں ایک آیت مبارکہ، جو الله رب العزت نے اکتیس (31) بار ارشاد فرمائی پتا ہے کیا۔۔۔؟

فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

"تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟"

#اس لیے حضرت محمد صلی الله علیہ و آلہ و سلم نے اس آیت کے جواب میں یہ پڑھنا پسند فرمایا:

"لا بشيء من نعمك ربنا نكذب، فلك الحمد"

"اے پروردگار! ہم تیری کسی نعمت کو نہیں جھٹلاتے اور تمام تعریفیں تیرے لئے ہی ہیں"۔

پس تم بھی رب کا شُکر اَدا کِیا کرو اور اس کی ناشُکری نہ کرو۔ اگر تم اس کا شُکر بجا لاؤ گے تو تمہیں اور نوازا جائے گا۔ بیشک آپ کا رب بڑا رحمان اور غنی ہے۔

12 - 4

Jannat Islamic Status
Posted 4 months ago

رجب کی ستائیسویں شب کی فضیلت
رجب میں ایک رات ہے کہ اس میں نیک عمل کرنے والوں کو سو برس کی نیکیوں کا ثواب ہے اور وہ رجب کی ستائیسویں شب ہے جو اس میں بارہ رکعت اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ اور کوئی سی ایک سور ت اور ہر دو رکعت پر التحیات پڑھے اور بارہ رکعتیں پوری ہونے پر 100 مرتبہ سبحان اللہ والحمدللہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر، استغفار سو بار، درود شریف سو بار پڑھے اور پھر دنیا و آخرت سے جس چیز کی چاہے دعا مانگے اور صبح کو روزہ رکھے تو اللہ تعالیٰ اس کی سب دعائیں قبول فرمائے گا۔ سوائے اس دعا کے جو گناہ کے لئے ہو۔

(شعب الايمان، ج3، ص384، حديث 3812)

رجب کے نوافل
رجب کی ستائیسویں شب کو دو رکعت نفل اس طرح پڑھیں کہ الحمدللہ کے بعد قل ھواللہ احد اکیس مرتبہ پڑھیں۔ نماز سے فارغ ہونے کے بعد دس مرتبہ درود شریف پڑھیں اور پھر کہیں۔

اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اَسْئَلُکَ بِمُشَاهَدَةِ اَسْرَارِ الْمُحِبِّيْنَ وَبِالْخَلْوَةِ الَّتِيْ خَصَّصْتَ بِهَا سَيِّدَالْمُرْسَلِيْنَ حِيْنَ اَسْرَيْتَ بِهِ لَيْلَةِ السَّابِعِ وَالْعِشْرِيْنَ اَنْ تَرْحَمُ قَلْبِيْ الْحَزِيْنَ وَتُجِيْبُ دَعْوَتِيْ يَا اَکْرَمَ الْاَکْرَمِيْنَ.

تو اللہ تعالیٰ اس کی دعا قبول فرمائے گا۔

(نزهة المجالس، ج1، ص130)

رجب کا خصوصی وظیفہ
روزانہ 1200 مرتبہ الله الصمد پڑھنا چاہئے۔

رجب کے روزے کا ثواب
صحابیٔ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جنت میں ایک نہر ہے جسے رجب کہا جاتا ہے جو دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے جو کوئی رجب کا روزہ رکھے تو اللہ تعالیٰ اسے اس نہر سے سیراب کرے گا۔

(شعب الايمان، ج3، ص368، حديث: 3800)

سیدنا ابو قلابہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رجب کے روزہ داروں کے لئے جنت میں ایک محل ہے۔
(شعب الايمان، ج3، ص368، حديث: 3802)

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ستائیس رجب کو مجھے نبوت عطا ہوئی جو اس دن کا روزہ رکھے اور افطار کے وقت دعا کرے تو یہ اس کے لئے دس برس کے گناہوں کا کفارہ ہوگا۔
(فتاویٰ رضويه ج10، 648)

حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: رجب میں ایک دن اور رات ہے جو اس دن روزہ رکھے اور رات کو قیام کرے تو گویا اس نے سو سال کے روزے رکھے۔
(شعب الايمان، ج3، ص374، حديث: 3811)

12 - 5

Jannat Islamic Status
Posted 5 months ago

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اپنی زندگی میں درود پاک کو ورد بنا لو
🌾 جب زبان پہ بات بے بات درودشریف آنے لگے تو سمجھیں محبت ھو گئ ھے ،،،،،،،،،،،، کیونکہ جس سے محبت ھو جاتی ھے ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،، دل میں بہانے بہانے سے اسکا خیال آتا ھے ،،،،،،،،، زبان پہ بھی اسی کا تذکرہ ھوتا ھے ،،،،،،،،،،، کچھ بھی کرنے لگیں یاد آتا ھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ❤️ کیسے کرتے تھے ،،،،،،،،،، کچھ بھی بولنے لگیں خیال آتا ھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ♥️ کیسے بولتے تھے ،،،،،،،،، غصہ آئے تو فوراً خیال آتا ھے کہ آپ غصہ نہیں کرتے تھے مسکراتے تھے ،،،،،،،،، برداشت و صبر و حلم کا پیکر تھے ،،،،،،،،،،،،،،،،، دشمنوں پہ بھی مہربان تھے ،،،،،،،،،، جب کوئ بھی مسئلہ ھو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ❤️ بہت یاد آتے ھیں ،،،،،، آنکھوں میں آنسو ھوتے ھیں زبان پہ دردود شریف ،،،،،،،،،،، ،،،،،،، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ♥️ کو یاد کرنا بھی درود کی شکل ھے ،،،،،،،،، آنسوؤں کیساتھ یاد کرنا محبت کی بھی دلیل ھے ،،،،،،،،،،،،، 💔
💕🌿 صلی اللہ علیہ والہ وسلم🌿💕
#jannatislamicstatus
۔

25 - 5

Jannat Islamic Status
Posted 5 months ago


❤اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎،❤

❤❤صلی اللہ علیہ والہ وسلم ❤❤

✨دعائیں ان دیکھی ہوتی ہیں,
✨لیکن وہ ناممکن چیزوں کو ,ممکن بنا دیتی ہیں
✨معجزات کرنا اللّه کا کام ہے ,ہمارا کام بہت آسان ھے
صبر دعا اور یقین۔۔۔۔۔۔۔۔


✍️ اللّٰهُ پاک ہمارے لیئے آسانیاں پیدا فرمائے۔۔۔۔۔۔۔

آمیـــــــــــــن ثم آمیـــــــــــــن یَارَبَّ العَالَمِین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔💕💕💕💕💕💕💕💕💕

💞صبح بخیر 🌺💞
#jannatislamicstatus #subhabakhir

24 - 3

Jannat Islamic Status
Posted 6 months ago

❃◕❃ السَّلَامُ ‏‎عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ ❃◕❃
❃◕❃ صـبـــــح بــخیــر ❃◕❃

🌿🧡 تم کیوں پریشان ہوتے ہو؟ کیوں یہ سوچتے ہو کہ جو مانگ رہے ہو، جس کے لیے تڑپ رہے ہو، اور جس کی وجہ سے تہجد سے جڑ گئے ہو، وہ حاصل نہیں ہوگا؟ حالانکہ ایسا نہیں ہے۔ وہ کبھی خالی ہاتھ نہیں لوٹاتا۔ بس ایک مقررہ وقت پر سب ملتا ہے۔ اس نے جو لکھا ہے، وہ تمہارے حق میں بہترین لکھا ہے۔ 🧡🌿

🌿🧡 یقین رکھو، صبر کرو اور انتظار کو طویل کر دو۔ اللہ تمہارا یقین نہیں توڑے گا، دل کو سکون بھی دے گا اور دعائیں بھی قبول کرے گا۔ 🧡🌿

🌿🧡 #ان_شـــــــاء_الـلّٰــــہ ••✮

26 - 1

Jannat Islamic Status
Posted 7 months ago

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جـــو شـــخص زنـدگی مــیں درود پــاکــــــ ﷺ کــو ایکـــ ہـــزار دفـــعہ پـــڑھـــنا اپنی زنـــدگی کـــا حـــصہ بـــنا لـــیتا ہـــے
اور روزانـــہ ایکــــــ ہـــزار بـــار درود پــاکــــــ ﷺ پـــڑھـــتا ہـــے
اس انـــسان کی ہـــر خـــواہش
ہـــر مـــراد
ہــر حـــاجت
اللہ تبارکــــــ و تـــعالی پـــوری کـــرتا ہـــے
اس نفـــس و نفـــسی کـــے دور مـــیں
درودِ پاکـــــــ ﷺ ســـے بہتـــر کـــوئی دوست نـــہیں
ایکــــــ ہـــزار مـــرتــبہ درود پــاکــــــ ﷺ اور 333 بـــار اســـتغفر اللہ کـــو اپـــنی زنـــدگی کـــا حـــصہ بنـــائیـــں
اللہ عـــزوجل کـــی رحـــمت دیکھـــیں

#مُحَمَّـــــدﷺصَـلّٰی_الــلّٰـــهُ_عَلَيــه_وَسَـــــلَّـم #درود_و_ســــلام_لـکھتـــے_جــــائیں #درود_و_سـلام_کی_دعوت_دیتے_جائیں #صَلَّى_اللّٰهُ_عَلَيهِ_وَآَلِهٖ_وَاصَّحَابِهٖ_وَبَارِك_وَسَّلَم

29 - 1

Jannat Islamic Status
Posted 7 months ago

❤️السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ❤️

❤️درود پاک کے لئے چنے ہوئے پیارے لوگو پوسٹ سامنے آ گئی سمجھئیے یہ ایسے تو نہیں آ گئی ہوگی 😊 کہیں یہ اللّٰہ تعالیٰ آپکے لبوں سے اپنے پیارے حبیب کا نام سنا چاہتا ہے تو دیر کس بات کی آپکو درود پاک کی دعوت اوپر آسمان سے ائی ہے آئیں اور شامل ہو جائیں ❤️
محفلِ درودِ پاکـــ
تیراﷺ ذکر ھو تو جزا ملے. تیراﷺ فکر ھو تو شفا ملے
تیراﷺ نام لوں تو بقا ملے تجھےﷺ تھام لوں تو خدا ملے.
صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم

جو کوئی دعوتِ درود دے تو اگر مگر کئے بنا فورا قبول کر لیا کیجیے یہ آپ نہیں جانتے ہو یہ ڈیوٹیاں کون لگاتا ہے یہ پیغام کہاں سے آتے ہیں جنکے لئے آتے ہیں وہ بہت بہت بہت خاص ہیں چنے ہوئے لوگوں کو ہی نظروں میں رکھا جاتا ہے یہ فیصلے کہاں پہ ہوتے ہیں یہ بڑے راز کی باتیں ہیں
❤️ درودِ پاکــ پڑھ لیں🙏

34 - 2

Jannat Islamic Status
Posted 8 months ago

🌺🌿السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ🌿🌺

🤎جہاں درود پاک پڑھا جاتا ہے وہاں نور پیدا ہوتا ہے،پس جہاں نور پیدا ہوتا ہے وہاں اندھیرا ختم ہو جاتا ہے۔ درود پاک پڑھتے جائیں یاد مصطفیٰ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم سے ذندگی کو سجاتے جائیں۔
مدینہ منورہ کے مسافر بننے کے لئے درود پاک کو ذندگی کا لازمی حصّہ بنا لیجئے پھر درود پاک کی برکتیں لوٹئے ، اگر کوٸی شخص اندھیروں میں گھرا ہے اور روشنی کا طالب ہے تو اسے چاہیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر کثرت سے درود پاک پڑھے کیونکہ دنیا کے تختہ پر درود شریف جیسی کوٸی نعمت نہیں۔🤎

🌹📿درود_پاک_پڑھتے_جائیں📿پڑھواتے_جائیں📿

🌹الَلّٰــهُمَ صَــِلّ عَلٰى سَــيَّدِنَاوَمَوْلٰنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلَىٰ اٰلِهِ وَاَصْــحَابِهِ وَبَـارِكْ وَسَــلِّمْ🌹❤️🥀
مُحَمَّدﷺ_____🥀❤️
💜جمعہ مبارک💜
🌹دُرود شریف کا راز منتخب لوگوں پر کھولا جاتا ہے اگر ہمیں معلوم ہو جائے کہ حضور پاک ﷺ ہم سے کتنی محبت کرتے ہیں تو بَخُدا ان ﷺ کی تڑپ میں رو رو کر ہماری آنکھیں خشک ہو جائیں اور شدتِ عشق سے ہمارے دل پھٹ جائیں اور محبت کے سُوز سے ہمارا جسم ریزہ ریزہ ہو جاۓ"
محبت سے سب درود پاک پڑھ لیں

صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم.....!! ✨🥀

64 - 1

Jannat Islamic Status
Posted 8 months ago

🙏✨سر جھکاتی، آپ ﷺ کے در پر، اناؤں کو سلام
🙏✨امنِ عالم کی مؤدب فاختاؤں کو سلام✨💕

🙏✨صاحبِ جود و کرم ﷺ کی ذاتِ اقدس پر درود
🙏✨آمنہؓ بی بی کے گلشن کی ہواؤں کو سلام✨💕

🙏✨دل کی ہر دھڑکن مری، نقشِ قدم پر ہو نثار
🙏✨آپ ﷺ کے در پر کھڑی، آقا ﷺ صداؤں کو سلام💕

🙏✨جو مواجھے کے گلستاں میں کھلی ہیں آج بھی
😭✨ہچکیوں اور سسکیوں کی اُن فضاؤں کو سلام✨💕

🙏✨خاکِ انور کو سدا ہے روشنی کا پیرہن
🙏✨اُنﷺ کے در کی چاند راتوں کی رداؤں کو سلام💕

🙏✨آپﷺ کی سانسوں کی خوشبو سے معطر ہیں جہاں
🙏✨سرورِ کونین ﷺ کی ساری اداؤں کو سلام✨💕

🙏✨شہر طیبہ کے در و دیوار پر کرنوں کے پھول
🙏✨طائرانِ خوش نوا کی سب نواؤں کو سلام✨💕

🙏✨ فِدَاكَ اَبِی وَاُمِّی وَرُوحِی وَقَلبِی یَاسَیِّدِی یَارَسُول اللهﷺ✨💕

#رِحمتہُ_اللّعَالمِین_مُحمدﷺ #محمدﷺ #محمد#سلام
#نور
#we_love_mohammad_ﷺ_challenge
#We_Love_Mohammad_ﷺ
#PhotoEditingChallenge
#bestphotochallenge
#beauty
Everyone

52 - 0

Jannat Islamic Status
Posted 9 months ago

بسم الله الرحمن الرحيم

السلام علیکم

مُمکن ہـی نہــیں کـہ شـبِ الَـم کی سحــر نـہ ہووہ تو کہــتا ھـے.
*"فَاِنَّ مَعَ العُسرِ یُسرَا"*
*بیشـک ہــر مُشـکل کـے ســاتھ آسـانی ھــے*
جب بھی کبھی غموں کے اندھیـرے چھا جائیں تو مایُوس ہـونے کی بجـائے پُـراُمیـد رہیں کـہ میـــرا اللہ جلد اِن غموں کے اندھیـروں کو خُوشیوں کے اُجالوں میں بدل دے گا۔ جو پاس ھے اس کی قدر کیجئے لاحاصل کے پیچھے دوڑنا بند کیجئے۔ حرام سے بچنے کی کوشش ھی کامیابی ھو گی۔ کوشش تو کر کے دیکھیں۔آپ کا ایک ایک لمحہ نیکی میں گنا جائے گا جو اس کوشش میں صرف ھو گا۔ اللہ ضرور کامیاب کرئے گا۔اللہ توبہ کا دروازہ بند نہیں کرتا۔اور رب العالمین سے معافی مانگئیے۔اللہ سے توبہ کر لیں اس سے پہلے کہ اس کی دی ھوئی مہلت ختم ھو جائے۔
اللہ ہم سب کو ہر شر سے بچائے۔ ۔اللہ سب کو اپنی امان میں رکھے

*آمین یا رب العالمین*
#subhabakhair #goodmorning #dua #jannatislamicstatus #jannatnavidvoice

40 - 0