Channel Avatar

Punjab Rung @UCqOSyE51-50ipTd6CfA9VVw@youtube.com

6K subscribers - no pronouns :c

Welcome to Punjab Rung - Colors of Punjab. Join me on a jour


Welcoem to posts!!

in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c

Punjab Rung
Posted 23 hours ago

حقّہ تمباکو کی تینوں ورائیٹیوں کی نرسری موجود ہے الحمدللّٰہ ۔اگر کسی بھائی کو ضرورت ہوتو 03471306264 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
جزاک اللّہ

6 - 0

Punjab Rung
Posted 1 week ago

ٹماٹر کی نرسری لگانے کا وقت شروع ہوچکا ہے ۔
بیج کسی بھی فصل کی بنیاد ہوا کرتی ہے۔ اگر بیج اچھا ہو تو کم خرچہ اور محنت پر بھی اچھی فصل لی جاسکتی ہے اگر بیج گندا نکل آئے تو خرچہ اور محنت ڈبل ٹرپل کرنے کے باوجود فصل اور وقت دونوں برباد ہوجاتے ہیں لہٰذا بیج کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کریں ۔
بلکہ میرا نقطہء نظر تو یہ ہوتا ہے کہ بیج لیتے وقت اپنی پوری تسلی کریں بیج پر پیسے چاہے آپکے بجٹ سے زیادہ بھی لگیں تو لگا دیں بیج پر کمپرومائز ہرگز مت کریں ۔
باقی نیت صاف تو منزل آسان
اللہ پاک سب دوستوں کے حلال رزق میں کشادگی اور برکت عطاء فرمائے۔
جزاک اللّہ

15 - 2

Punjab Rung
Posted 1 week ago

اس دور میں اگر آپ کے پاس عقل و شعور ہے تو خوش ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ ایک سزا ہے اور آپکو ہر اُس شخص سے نِمٹنا ہوگا جس کے پاس یہ نہیں ہے ۔ 😐

8 - 0

Punjab Rung
Posted 1 week ago

السلام و علیکم
جن دوستوں نے اگیتا تمباکو لگایا ہے انکے ہاں یہ والا مسئلہ کافی شدت اختیار کرتا جارہا ہے لیکن دوستو پریشان نہیں ہونا تمباکو کے پتے ایسے چُرمُر ہوجانا کوئی اچھی علامت تو نہیں ہوتی پر موسم کی اونچ نیچ مالک کے ہاتھ ہے اس میں ہم بےبس ہیں دعا کریں اور ساتھ اگر آپکی فصل کو پانی لگنے والا ہے تو فوراً ایک توڑا یوریا فلڈ کریں اور کوئی اچھا سا امائینوایسڈ سپرے کریں اس سے آپکی تمباکو کی فصل بہتر ہوجائیگی لیکن اگر دل کو تسلی نہیں ہورہی تو کسی اچھی کمپنی کا میٹالکسل+ مینکوزیب بھی امائینوایسڈ کیساتھ ملاکر سپرے کردیں انشاء اللہ آپکی فصل پھر سے جگمگا اٹھے گی۔
دراصل ہوا یہ ہے کہ پچھلے دنوں جو سموگ کا مسئلہ ہوا تھا اور کافی دن سورج نہیں نکلا اسکی وجہ سے یہ والی پریشانی سامنے آ رہی ہے اب اگر آپ صرف یوریا ڈالکر پانی لگادینگے تو اس سے بھی کراپ بلکل ٹھیک ہوجائیگی باقی جوسپرے ہے اسکا بھی مقصد بہتری کی رفتار کو تیز کرنا ہے کہ جلدی سے جلدی ٹھیک ہوجائے۔
دعاؤں میں یاد رکھئیے گا والسلام ❤️

21 - 4

Punjab Rung
Posted 2 weeks ago

دیسی بینگن کی نرسری اگر کسی بھائی کو ضرورت ہو تو میرے پاس سے مل سکتی ہے

12 - 12

Punjab Rung
Posted 1 month ago

السلام و علیکم
دوستو تمباکو کی تینوں ورائیٹیاں چھوٹا ترپھڑی بڑا ترپھڑی اور گھوڑا بہترین معیار کا بیج اور پنیری موجود ہے اگر کسی بھائی کو ضرورت ہو تو 03471306264 پر کال یا واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔
جزاک اللّہ

14 - 2

Punjab Rung
Posted 2 months ago

پچھلے سال کی سردیوں میں میرا لگایا ہوا جگاڑ 😅😎
ٹماٹر،مرچ،تربوز،خربوزہ اور پپیتا کی نرسری سب ایک ہی شیڈ کے نیچے تیار کی تھی اور دو راڈ لگا کر اس چھوٹی سی ٹنل کو کنٹرول شیڈ بنایا تھا 😁
اگر دن کو دھوپ نکل آتی تو دن ٹائم راڈز بند کردیتا اور صرف عصر کے ٹائم سے لیکر اگلے دن سورج نکلنے تک چلتے رہتے تھے اور سورج نہ نکلنے کی صورت میں دن رات چلتے رہتے تھے

5 - 3

Punjab Rung
Posted 2 months ago

السلام و علیکم
دوستو جب پاکستان بنا تھا تو زمین کی تقسیم یونٹ فارمولا کے تحت ہوئی تھی اتنا تو ہم سب جانتے ہیں لیکن کیا آپکو اسکی تفصیل معلوم ہے ؟
ایک یونٹ کیسے اور کس بنیاد پر ملتا تھا ؟
کون کونسے علاقہ کے یونٹ کی ویلیو کیا تھی ؟
پاکستان کے کونسے علاقوں کے یونٹ زیادہ ویلیو والے تھے اور کونسے علاقوں کے یونٹ سستے تھے؟
اور بھی بہت کچھ ہے جو کہ تقسیم کے وقت وقتی طور پہ اور مستقل طور پہ لاگو کیا گیا.
اگر آپ جانتے ہیں تو ہاں اور نہیں جانتے تو نہیں کا کمنٹ کردیں کیونکہ میں اس موضوع پر ویڈیو بنانا چاہ رہا ہوں اگر زیادہ دوستوں کو معلوم ہوا تو پھر نہیں بناؤں گا اور اگر زیادہ دوستوں کو علم نہ ہوا تو میں یہ ساری معلومات ویڈیو کی صورت میں آپ سب کیساتھ شئیر کرونگا
جزاکم اللہ

13 - 4

Punjab Rung
Posted 2 months ago

❤️

21 - 0

Punjab Rung
Posted 3 months ago

Special Fruit of my district ALHAMDULILAH ❤️

5 - 0