No content on this channel :c try Try Looking at shorts maybe lol :p
دین متین کی ترویج و اشاعت کے لئے جامعہ حسنین کریمین لغاری چوک کوٹ ادو بائی پاس تحصیل کوٹ ادو ضلع مظفر گڑھ 2011 سے مصروف عمل ہے۔
مدرسہ ہذا میں ناظرہ اورحفظ کے ساتھ ساتھ درجہ خامسہ تک دینی کتب پڑھانے کا بھی انتظام ہے ۔مدرسہ ہذا میں مقامی طلبا کرام کے ساتھ ساتھ مسافر طلبا بھی رہائش پذیر ہیں جن کے قیام و طعام كا انتظام و انصرام اللہ تعالی کے فضل و کرم سے مدرسہ کے ذمے ہے۔
میں نے مدرسہ کی ذمہ داری كا کوہ گراں اپنی ناتواں کندھوں پر اٹھایا ہوا ہے ۔ درس و تدریس کے ساتھ ساتھ وعظ و نصیحت اور تقاریر کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
آج کا دور چونکہ سوشل میڈیا کا دور ہے اسی لیئے دوستوں کی مشاورت سے بذریعہ یو ٹیوب تقاریر کی اشاعت کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ دین مبین کیلیئے کی گئی ہر محنت کو قبول فرما کر بنی نوع انسان۔کیلیئے ہدایت کا ذریعہ بنائے اور میرے لیئے فلاح دارین کا ذریعہ بنائے۔
آمین ثم آمین۔
دعا گو و دعا جو, خادم الطلبا محمد آصف اقبال مہتمم جامعہ حسنین کریمین
03406351221