Channel Avatar

The Motors @UCieie9mDUVzocavq8A1IFMA@youtube.com

914 subscribers - no pronouns :c

48vdc bldc motors for tubewell and indstryal fan


Welcoem to posts!!

in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c

The Motors
Posted 5 months ago

بجلی کے ریٹیس آئے دن بڑھتے جارہے ہیں اب یا تو آپ سڑکوں پر آکر جلاو گھیراو کریں، کسی کو قتل کریں یا خود پولیس کی گولیوں یا لاٹھیوں کا شکار ہوکر قتل ہوں یہ ریٹ 3 روپے فی یونٹ نہیں ہوسکتا۔
اس لئے۔۔۔۔۔
بجلی کے بلوں پہ رونے پیٹنے سے پہلے ہم اپنے گھروں کا جائزہ لیں اور دیکھیں کہ ہمارے گھروں میں یونٹ کھانے والی بلائیں کونسی ہیں۔ یہ یونٹ کی قیمت کا مسلہ نہ بھی ہوتا تو بھی آج کل نئی لو پاور الیکٹرک پراڈکٹس کی آمد پر ہمیں سوچنا ضرور چاہیئے۔
۔
آسان طریقہ یہ ہے کہ ہر الیکٹرک پراڈکٹ پر اس کا لوڈ لکھا ہوتا ہے، مثلاً ایک 1000 واٹ کا ہیٹر ایک گھنٹے میں ایک یونٹ بجلی استعمال کر لیتا ہے۔ دیسی سامان پر لکھا لوڈ اکثر غلط ہوتا ہے یا لکھا ہی نہیں ہوتا، اس کو چیک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ الیکٹریشن کو بلا کر ایمپیئر میٹر سے چیک کروا کے گھر کی ہر الیکٹرک اپلائنس کا لوڈ ایک کاغذ پر لکھ لیں۔
۔
بجلی کی تاریں اگر سستی والی کاپر ایلومینیم اور لوہا مکس لگائی گئی ہے تو وہ اپنی قیمت سے زیادہ کی بجلی ہر سال استعمال کرلیں گی۔ تاریں ہمیشہ اچھی کمپنی سے کاپر کی لگوائیں، مہنگی ضرور ہونگی لیکن بجلی بھی بچے گی اور کبھی شارٹ سرکٹ بھی نہیں ہوگا۔
۔
پنکھے کون سے سن میں لگوائے گئے اور انہیں کتنے سال ہوگئے؟ ان کی پاور کتنے واٹ ہے؟ اکثر پرانے پنکھے 100واٹ سے 250 واٹ تک لیتے ہیں، آسان الفاظ میں 100 واٹ کا پنکھا دس گھنٹے چلے تو ایک یونٹ گیا۔ مہینے میں ایک پرانا پنکھا کم از کم تیس یونٹ کھاجاتا ہے۔ نئے ڈی سی پنکھے 30واٹ لیتے ہیں یعنی تقریبا تین دن میں ایک یونٹ، یا زیادہ سے زیادہ بھی 10 یونٹ ماہانہ۔ فرق معلوم ہوا؟
۔
انرجی سیور کی جگہ LED لائٹس لگی ہیں یا نہیں؟ ٹیوب لائٹس کو اکھاڑ کر پھینکا ہوا ہے یا نہیں؟
ٹیوب لائٹ کہنے کو 40 واٹ ہوتی ہے لیکن اصل میں 55 سے 60 واٹ تک نچوڑ لیتی ہے۔ یعنی روزانہ دس گھنٹے استعمال پر 15 یونٹ ماہانہ جبکہ اتنی ہی روشنی والا LEDبلب صرف 20واٹ لیتا ہے۔ یعنی صرف 6یونٹ ماہانہ۔ فرق صاف ظاہر ہے۔
۔
ہر وقت آن رہنے والے اڈاپٹر اور موبائل چارجر فضول میں بجلی کھا رہے ہوتے ہیں۔ جب ضرورت نہیں فوراً اتار دیں۔ ایک موبائیل چارجر چارجنگ کے وقت 10-20 واٹ لیتا ہے باقی وقت کم از کم 2 واٹ، چوبیس گھنٹے کنکٹ رہے اور صرف ایک موبائل چارج کرے تو ایک دن میں کم از کم 35واٹ کھاجائے گا، بظاہر یہ کچھ بھی نہیں لیکن اسی کو پورے سال پر لے جائیں تو 12٫5 یونٹ بنتے ہیں یعنی 700 روپے سالانہ x کتنے اڈاپٹر ہروقت آن رہتے ہیں۔ اب سوچ لیں!!!
۔
پانی کی موٹر یونٹ کھاتی نہیں بلکہ نگلتی ہے، چیک کریں اس کی جگہ ڈی سی موٹر لگ سکتی ہے یا نہیں؟
اگر گھر میں پانی زمین سے نکالنے کیلئے موٹر لگی ہے تو فوراً تبدیل کروا کر ڈی سی موٹر لگا لیں، قیمت کا فرق ایک سال سے پہلے پورا ہوجائے گا۔ چھوٹی موٹر بھی کم بجلی نہیں کھاتی لیکن چھوٹی سے چھوٹی ٹربائین بھی 1 یونٹ فی گھنٹہ کھا جاتی ہے۔
۔
اکثر ائیر کولر دو موٹروں پر چلتے ہیں اور بظاہر اےسی سے کم بجلی کھاتے ہیں لیکن چونکہ اےسی سے زیادہ اور مسلسل چلتے ہیں تو زیادہ بجلی کے یونٹ کھاجاتے ہیں، غریب سمجھتا ہے کہ اے سی نہ چلا کر بچت کررہا ہوں۔
۔
دو نمبر UPS/انورٹر جیسی بلا سے جان چھڑائی ہوئی ہے یا نہیں؟
پرانے دیسی ٹائپ انورٹر ہر وقت صرف اپنے استعمال کیلئے 100سے 250واٹ تک کھا رہا ہوتا ہے، یہ بیٹری چارجنگ کے علاوہ ہے۔ بیٹری چارجنگ کرتے وقت انورٹر ایک سے 2 یونٹ فی گھنٹہ تک جاسکتا ہے جو ایک ٹن کے اے سی کے چلنے کے برابر ہے۔ اکثر گھروں میں بلاوجہ لگا ہے اور مسلسل روزانہ 2 سے 3 یونٹ بجلی لیتا ہے اور اگر بجلی کچھ دیر چلی جائے تو بیٹری چارج کرنے کیلئے اے سی چلانے کے برابر بجلی کھا جاتا ہے۔ بہتر ہے میری طرح انورٹر بالکل بند کردیں یا ایک دفعہ بیٹری چارج کرکے بند کر دیں اور ضرورت کے وقت استعمال کرلیں۔ یا امپورٹڈ انورٹر لیں، بیٹری چارجنگ میں بجلی تو وہ بھی اتنی ہی کھائے گا لیکن مسلسل "ذرا" کم کھائے گا۔
۔
اگر آپ کمرشل صارف ہیں تو رات 7 سے 11 پیک آورز میں بجلی کی بچت کے پلان پہ کبھی سر کھجایا ہے یا نہیں؟
اکثر کمرشل صارفین کے میٹر ٹائم کے حساب سے بل کرتے ہیں، ایسے لوگوں کو چاہیئے کہ اپنا کام دن کی روشنی میں مکمل کریں اور 7 سے 11 موٹر یا ہیوی لوڈ بالکل نہ چلائیں۔
۔
کئی ہائبرڈ سولر انورٹر دیکھے ہیں جو دن کو بھی واپڈا سے کم از کم ایک ایمپئر لے رہا ہوتے ہیں یعنی ہر چار گھنٹے میں ایک یونٹ، اس لئے ہوسکے تو اسے دن کے وقت واپڈا سے بالکل ڈسکنکٹ کردیں۔ جب بیٹری ختم ہو تب کنکٹ کریں۔
۔
اگر یہ سب پہلے دماغ میں نہیں آیا تو اب غور کر لیں، اگر سولر لگوانا ہے تب بھی لو پاور الیکٹرک اپلائنسز ضرور لگائیں اس طرح آپ کا سولر کا ابتدائی خرچا کم آئے گا، کم پاور خرچ ہونے سے زیادہ بیٹری ٹائم ملے گا یا گرین میٹر کی صورت زیادہ یونٹ ملیں گے۔ بچت پہلے گھر سے شروع کریں۔ ورنہ جب بجلی کا یونٹ 5 روپے کا ہوتا تھا تب بھی عوام اپنا گریبان پھاڑ کر سڑکوں نکلی ہوتی تھی۔
۔
ایک گھر میں دس عدد LED لائٹس، 6 عدد AC/DC پنکھے مسلسل 10 گھنٹے بھی چلیں تو مہینے کے 105 یونٹ بجلی خرچ ہوگی۔ 3 پنکھے اور 5 لائٹس 20 گھنٹے مسلسل استعمال ہوں تب بھی 105 یونٹ۔
اس کے علاوہ ایک فرج، ایک عدد AC/DC موٹر، ایک عدد LED ٹیلی ویژن بھی طریقے سے استعمال ہوں تو 30 یونٹ ماہانہ سے زیادہ خرچ نہیں ہوں گے۔
یہ جو ہم پڑھتے ہیں کہ مزدور کا بل 50000 آگیا اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ اکثر مزدور طبقہ بجلی ہمسائیوں کے ساتھ شیئر کرتا ہے، یا جہاں رہتا ہے وہاں ایک سے زیادہ فیملیاں رہتی ہیں اور ہر کوئی ڈٹ کر خوب بجلی استعمال کرتا ہے کہ کون سا ہم نے اکیلے بل دینا ہے، دوسرا اکثر پرانے ناقص مرمت شدہ پنکھے استعمال کرتے ہیں جو اےسی سے بھی زیادہ بجلی کھاتے ہیں۔
۔
میرے گھر میں بڑا فریج ہے، کم از کم 8 LED روزانہ چلتے ہیں، ایک ٹی وی، پانی کی موٹر دو گھنٹے روزانہ، آٹومیٹک واشگ مشین روزانہ چلتی ہے، 3 پنکھے روزانہ 10 گھنٹے سے زیادہ ،ایک مائیکروویو جو روزانہ 15 منٹ ضرور استعمال ہوتا ہے، اس کا بل 175 سے 200 یونٹ کے گرد ہوتا ہے۔
۔
پچھلے ماہ سے 2 اےسی بھی سٹارٹ ہو گئے ہیں، میں نے کمرے کے حساب سے اےسی لگائے ہیں، وہ دونوں مل کر بھی ایک ڈِیڑھ ٹن اےسی سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں۔ درجہ حرارت 26 ڈگری پر سیٹ ہے۔ بہرحال وہ میرا بل بڑھائیں گے جو کہ میں نے ہی دینا ہے۔
۔The motors

3 - 1

The Motors
Posted 5 months ago

Xxcv vb

2 - 3

The Motors
Posted 5 months ago

WA, c ml kilo 6.r x a

1 - 1

The Motors
Posted 5 months ago

;

2 - 0

The Motors
Posted 5 months ago

Eid Mubarik from the Motors

4 - 2