ایران ریڈیو ایک ایرانی میڈیا ادارہ ہے جس کا مقصد ایران کے ساتھ ساتھ عالمی مسائل کی ایک منفرد و ممتاز اور مستند تصویر پیش کرنا ہے۔ ادارہ کے آڈیو اور ملٹی میڈیا وسائل کا وسیع ذخیرہ ، ایران کی مختلف شعبوں میں ترقی و پیشرفت کو منعکس کرتا ہے، جیسے کہ سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں وسیع ترقی و پیشرفت، جنہیں عالمی میڈیا اکثر نظر انداز یا توڑ مروڑ کر بیان کرتا ہے۔ ایران ریڈیو مختلف شعبوں میں ایرانی نقطہ نظر کو پیش کرنے کے ساتھ ساتھ سامعین کو ایک مختلف نقطہ نظر فراہم کرنے کے لیے عالمی مسائل کا بھی احاطہ کرتا ہے۔ ایران ریڈیو ان لوگوں کے لیے ہے جو روایتی بیانیے سے اکتا چکے ہیں اور متبادل اور قابل اعتماد آواز کی تلاش میں ہیں۔