Channel Avatar

YouQaria - Online Quran Academy @UCPSqqbg6EruW_7QHUcLCdWg@youtube.com

4.5K subscribers - no pronouns :c

YouQaria #shorts ------------------------------------ Welcom


Welcoem to posts!!

in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c

YouQaria - Online Quran Academy
Posted 9 months ago

🪷🌿 شيخ محمد بن صالح العثیمین رحمه الله فرماتے ہیں :

« بعض طالب علم کسی بَدّو سے بھی ذیادہ اکھڑ مزاج ہوتے ہیں؛ نہ بشاشت، نہ جھکاؤ اور نہ ہی عاجزی۔ بلکہ کچھ لوگ جیسے جیسے علم میں بڑھتے جاتے ہیں، ان کے تکبر میں اضافہ ہوتا جاتا ہے، والعياذ بالله! حالانکہ حقیقی عالم وہ ہے کہ جس کا علم بڑھتا جائے تو عاجزی بھی بڑھتی جائے ».

📓 |[ لقاء الباب المفتوح : ٢٣٢ ]|🪷🌿

13 - 0

YouQaria - Online Quran Academy
Posted 9 months ago

*احساس کمتری*
عون بن عبداللّٰہ کہتے ہیں، *میں نے امیر لوگوں کے ساتھ بیٹھنا شروع کیا تو مجھے لگا کہ مجھ سے زیادہ پریشان اور مغموم شاید ہی کوئی اور ہو؛ دوسرے کی سواری اپنی سواری سے زیادہ بہتر اور اس کا لباس اپنے لبادے سے زیادہ بھلا محسوس ہوتا۔ آخر فقرا کی صحبت اختیار کی تو راحت نصیب ہوئی*!
[سنن ترمذی، ص: 412]

8 - 0

YouQaria - Online Quran Academy
Posted 9 months ago

🪷🌿کوئی تعریف کرے
تو کسی خوش فہمی کا
شکار نہ ھوں اور یاد رکھیں
تعریفوں کے پل کے نیچے مطلب
کی ندیاں بہتی ھیں۔۔۔۔۔۔🪷🌿

11 - 0

YouQaria - Online Quran Academy
Posted 9 months ago

2015 میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے کے زیر اہتمام چلنے والے تقریبا چار ہزار سے زائد گورنمنٹ پرائمری سکولز کو پرائیویٹ کر کے پرائیویٹ لوگوں کے حوالے کیا گیا اور اب ان کے مالکان کو گورنمنٹ پرہیڈ ادا کرتی ہے۔اور وہاں پڑھانے والے گورنمنٹ ٹیچرز کو دوسرے سکولوں میں شفٹ کیا گیا ۔
عرض یہ کرنا ہے وہ گورنمنٹ سکولز جو پیمہpeima کے کنڑول میں چلے گئے ان کا ہر سال کیو۔اے۔ٹی ۔منعقد کیا جاتا ہے اور وہ ٹیسٹ گورنمنٹ ٹیچرز لیتے ہیں اور بطور سپرنٹنڈنٹ تعینات ہوتے ہیں پرائیویٹ سکول مالکان امتحانی سنٹر میں جا کر بچوں کو پیپر کرواتے ہیں اور امتحان لینے والے سرکاری اساتذہ ان کی معاونت کرتے ہیں۔ اب چاہیے تو یہ تھا کہ گورنمنٹ ٹیچرز جو امتحان لے رہے ہیں وہ ایمانداری سے امتحان لیتے تاکہ ان سکولوں کی کارکردگی سامنے آتی ۔اور اس بات کا پتہ چلتا کہ جو گورنمنٹ سکولز پرائیویٹ ہوئے ہیں وہ کتنے بہتر ہوئے ہیں ۔ اس کے برعکس ہمارے گورنمنٹ اساتذہ ان سکولوں کی کارکردگی کو اچھا شو کروا رہے ہیں ۔اس سے گورنمنٹ کی اس پالیسی کی حوصلہ افزائی ہو گی کہ مزید گورنمنٹ سکولوں کو پرائیویٹ مالکان کو دیا جائے۔میری ان اساتذہ کرام سے عرض ہے جو بطور سپرنٹنڈنٹ پیمہ کا کیو۔اے ۔ٹی لے رہے ہیں کہ وہ ایمانداری سے امتحان لیں تاکہ ان پرائیویٹ سکولوں کی کارکردگی سامنے آئے ۔اگر وہ فیئر ہو کر امتحان نہیں لیں گے تو اس سے مزید سکولز پراٸیویٹ لوگوں کو دینے کا جواز پیدا ہو گا جو اپنے پاٶں پر خود کلہاڑی مارنے کے مترادف ہو گا

۔ از قلم ۔اے۔بی گگڑانہ سیال

8 - 0

YouQaria - Online Quran Academy
Posted 9 months ago

🌿🪷‏بلا اجازت کسی کی فون کال ریکارڈ کرنا اور اس کی تشہیر کرنا ۔۔ تجسس کرنا اور کسی کی ٹوہ میں رہنا اسلام میں سخت حرام ہے ۔۔ آج بے شمار فسادوں کی جڑ یہی ہے۔۔خدارا دوسروں کے ذاتی معاملات میں مداخلت مت کرو!!
اللہ تعالی کا ارشاد ہے:
﴿وَلَا تَجَسَّسُوا﴾
(الحجرات: 12)
یعنی ایک دوسرے ‏کا تجسس نہ کرو، کسی کی ٹوہ میں نہ لگو، یعنی اس بات کی کوشش کرنا کہ اسکے خفیہ راز معلوم ہوجائیں، یا ایسی بات جو وہ چھپانا چاہتا ہے دوسرا آدمی اس کو خفیہ طریقے سے معلوم کرنے کوشش کرے، یہ حرام ہے۔۔۔آپس میں جو بات چیت ہوتی ہے وہ امانت ہے؛ اس لئے بلااجازت آنے اور جانے والی کال کو ‏ریکارڈ کرنا جائز نہیں، اور کال کو ریکارڈ کرکے اس کو عام کرنا صریح خیانت ہے، خاص طور پر جب کہ بات ایسی ہو جو پوشیدہ رکھنے کی ہو اور بات کرنے والا مخاطب کو امین سمجھ کر اس سے اپنیے دل کی بات کہہ رہا ہو۔🌿🪷

9 - 0

YouQaria - Online Quran Academy
Posted 9 months ago

امام عبد اللہ بن مبارک رحمہ اللہ سے کسی نے پوچھا ہم علم حدیث کس سے سیکھیں ؟ فرمایا:’’جس نے علم اللہ تعالیٰ کے لیے پڑھا ہو۔‘‘

📕(تذکرۃ الحفاظ : ۱ / ۲۲۰)

7 - 0

YouQaria - Online Quran Academy
Posted 9 months ago

🪷🌿15شعبان کو لوگوں نے روحوں سے ملنے قبرستان جانا ،اور روحوں نے گھروں میں آیا ھونا ،ملاقات دونوں کی پھر بھی نہیں ھونی۔۔۔۔قرآن کہہ رہا ھے جو ایک بار چلا گیا،وہ کبھی واپس نہیں آئے گا،اپنا اپنا عقیدہ بلکل درست رکھیں۔🌿🪷

12 - 0

YouQaria - Online Quran Academy
Posted 9 months ago

🌿🪷یہ دین میری یا آپ کی ملکیت نہیں ھے کہ اس کو جیسے مرضی اپ ڈیٹ کرتے رھیں،یہ رب العزت کی امانت ھے ھمارے پاس ،اور امانتوں میں خیانتیں نہیں کیا کرتے،ھم سے بدعتوں کا ضرور سوال ھو گا۔۔۔۔🌿🪷

10 - 0

YouQaria - Online Quran Academy
Posted 9 months ago

🌿🪷آپ نے ان فیک علماء کی بات تو مان لی جو کہتے ھیں کہ 15شعبان کو روزہ رکھو،لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث نکال کے دیکھنے کی کوشش نہیں کی ،کہ یہ کام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیا بھی ھے کہ نہیں۔۔۔🌿🪷

7 - 0

YouQaria - Online Quran Academy
Posted 9 months ago

*جسے قیامت کی جواب دہی کا یقین ہو وہ 47 فارم کی پیدائش کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا*😞

11 - 0