السلام علیکم ناظرین۔
اس یوٹیوب چینل بنانے کا مقصد ہرگز اسلام کو دنیاوی مفاد کے لیے استعمال کر کے مالی وسعت حاصل کرنا نہیں ہے۔ میں ایک بہت ہی چھوٹا سا دین کا طالب علم ہوں۔ ایک وقت تھا کہ میں دین سے بہت دور تھا۔ پھر میں دین کے بہت ہی قریب آ گیا۔ پھر میں دین سے بہت دور چلا گیا۔ لیکن اس وقت مجھے دین کا علم تھا جب کہ پہلے مجھے دین کا علم نہیں تھا۔ اس دوری کی وجہ دین سے وابستہ نہ رھنا ہے۔ دین سے وابستہ رہنے کے لیے اور اس کی خدمت کرنے کے لئے خالصتا اللہ کی رضا کو حاصل کرنا ہی میرا مقصد ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ اللہ مجھے کبھی بھی مالی وسعت حاصل کرنے کے لیے دین کا کاروبار کرنے کا موقع نہیں دے گا۔
انشاءاللہ