تعارف:تعلیم وتربیت وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ ایک اسلامی عوامی تعلیمی ، تربیتی اور اصلاحی سلسلہ ہے۔ جس کے قیام کا بنیادی مقصد ہے اِقامت دین یعنی دین اپنی زندگی اور ماحول میں عملاً زندہ ہوجائے اور مقصد کے حصول کے لیے طریقہ کار چار کام ہیں:
تعلیم ، تربیت ، خدمت، دعوت
اغراض و مقاصد تین باتیں ہیں:
• مسلمانوں کو دین کے ضروری علم سے روشناس کرنا
• مسلمانوں کے گھروں میں تعلیم وتربیت کا ماحول بنانا
• مساجد کو عوامی تعلیم وتربیت کے مراکز بنانا
حصول مقاصد کے لیے تین کام ہیں:
• عوام کے لیے نصاب کی تیاری اور انعقاد
• علماء کرام اور جدید تعلیم یافتہ طبقے میں سے ٹیم کی تیاری
• احساس دین پیدا کرنے والے مضامین پر مشتمل تعارفی کورس کا اہتمام
انتخاب وترتیب: مفتی عبیدالرحمٰن عباسی
مسجدالصدیق کلفٹن بلاک 5 کراچی پاکستان