حضور مفتئ اعظم ہِند رضی الله تعالیٰ عنه
کے کلام پر تضمین ⬇️ ⬇️ ⬇️
ترا فیض فیضِ نبی غوث اعظم
ترا جود جودِ على غوث اعظم
تو ہے اک گُلِ فاطمی غوث اعظم
کهلا میرے دل کی کلی غوث اعظم
مٹا قلب کی بـے کلی غوث اعظم
رہ زندگی کے ہر اک پیچ و خم میں
پریشانیوں میں علالت میں غم میں
ہراک درد میں رنج میں اور الم میں
کہا جس نے یا غوث اغثنی تو دم میں
بر آئی مصیبت ٹلی غوث اعظم
ہوا ہے نہ ہوگا ولی تیرے جیسا
تیرا نام ہے اولیاء کا وظیفہ
ترا قد ہو کیوں کر نہ اونچوں سے اونچا
ترا رتبہ اعلیٰ ہو کیوں کر مولیٰ
تو ہے ابن مولا علی غوث اعظم
پڑهے کیوں نہ عالم تیرا ہی قصیدہ
تو نورِ نظر ہے شہ انبیاء کا
ولایت کا تو ہے وہ عرشِ معلیٰ
قدم گردن اولیاء پر ہے تیرا
تو ہے رب کا ایسا ولی غوث اعظم
کبھی مردہ جسموں کو دی زندگانی
کبھی رہزنوں کو ولایت عطا کی
کبھی آب دجلہ میں ہلچل مچا دی
جو ڈوبی تهی کشتی وہ دم میں نکالی
تمہیں ایسی قدرت ملی غوث اعظم
ہوائیں مخالف ہیں کس کو پکارے
ڈبونے کے در پہ ہیں پانی کے دهارے
غلام عرض کرتے ہیں آقا تمهارے
Mo 8948413205